Wednesday , December 19 2018
ہوم > پاکستان > منشیات اسمگلنگ میں ملوث لاہور کی ایک جیل میں بند ٹریزا ہیسلکوا کچھ دنوں کے بعد ایک رات خوب روئے گی کیونکہ ۔۔۔۔۔ ایسی خبر کہ آپ کو بھی اس حسیبنہ پر ترس آ جائے گا

منشیات اسمگلنگ میں ملوث لاہور کی ایک جیل میں بند ٹریزا ہیسلکوا کچھ دنوں کے بعد ایک رات خوب روئے گی کیونکہ ۔۔۔۔۔ ایسی خبر کہ آپ کو بھی اس حسیبنہ پر ترس آ جائے گا

لاہور(ویب ڈیسک) منشیات اسمگل کرتے ہوئے لاہور ائیرپورٹ پر گرفتار ہونے والی چیک حسینہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ، آئے روز عدالتوں کے چکر لگا لگا کر تھک گئیں اور آخری پیشی پر کسٹمز کے وکیل پر برس پڑیں ۔ تفصیلات کے مطابق چیک ملزمہ ٹریزا ہیسکووا جو کئی ماہ سے
لاہور کی ایک جیل میں بند ہیں ، تاریخ پر تاریخ لگنے کی وجہ سے گزشتہ روز غصے میں آ گئیں اور کسٹم پراسیکیوٹر کے چھٹی پر ہونے اور کیس کی سماعت نہ ہونے پر برس پڑیں ، ،ڈیڑھ کلو ہیروین اسمگلنگ کے کیس میں ملوث غیر ملکی ماڈل ملزمہ ٹریزا کو جیل سے سیشن عدالت میں پیش کیاگیا،کسٹم پراسیکیوٹر میجر ریٹائرڈ افتاب احمد کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سماعت پھر3 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ، سماعت موخر ہونے ملزمہ اپنے وکیل سے تکرار کرتی رہی کہ عدالت میں پیش ہونا پراسیکیوٹر کی ڈیوٹی ہے ،کوئی روز روز چھٹی کیسے کر سکتا ہے؟ یہ کیا طریقہ ہے تاریخ پر تاریخ ملتی جاتی ہے ، کرسمس قریب ہے مجھے گھر کی یاد آتی ہے ،پتہ نہیں کب یہاں سے میری جان چھوٹے گی ۔ یاد رہے کہ ملزمہ ٹریزا ہلسکووا کا تعلق چیک ری پبلک سے ہے ،وہ ماڈلنگ کے لئے پاکستان آئیں تھیں اور واپسی پر لاہور ائیر پورٹ پر ان کے بیگ سے ڈیڑھ کلو ہیروین برآمد ہونے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ ملزمہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ کسٹم کا کیس کمزور ہے،امید ہے کہ ملزمہ کو رہائی مل جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان آنے والے متحدہ عرب امارات کے شہزادہ سلطان کے ساتھ خوفناک حادثہ ، تصاویر

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات سے پاکستان آئے شہزاہ سلطان ٹریفک حادثے میں شدید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *