Thursday , December 13 2018
ہوم > پاکستان > حکومت کو بڑا دھچکا۔۔ جس شیلٹر ہوم کی تعمیر کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے خود کیاتھا عدالت نے اس کے حوالے سے بڑا حکم جاری کر دیا

حکومت کو بڑا دھچکا۔۔ جس شیلٹر ہوم کی تعمیر کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے خود کیاتھا عدالت نے اس کے حوالے سے بڑا حکم جاری کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک ) لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب شیلٹر ہوم کی تعمیر روک دی گئی۔لاہور کی سول عدالت نے خاتون شہری کی درخواست پر ریلوے اسٹیشن کے قریب شیلٹر ہوم کی تعمیر پر حکم امتناعی جاری کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ٹھٹھرتی سردی میں بے گھر افراد کیلئے مسیحا بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ٹھٹھرتی سردی میں بے گھر افراد کیلئے مسیحا بن گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد کیلئے پناہ گاہوں کی تعمیر کا انتظار کرنے کی بجائے فوری طور پر بے گھر افراد کیلئے شامیانے بنا دیے ہیں۔ایسے تمام بے گھر افراد جو حکومتی پناہ گاہوں میں رہیں گے، وہ پناہ گاہیں تعمیر ہونے تک ان شامیانوں میں رہائش رکھیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ لاہور میں فٹ پاتھوں پر سونے والے افراد کیلئے شامیانے لگا دیے گئے ہیں، بے گھر افراد پناہ گاہیں تعمیر ہونے تک انہی شامیانوں میں رہیں گے۔اس موقع پروزیراعظم کی جانب سے احکامات جاری کئیے کہ جلد از جلد شیلٹرہوم کی تعمیر مکمل کر کے بے سہارا اور بے گھر افراد کو وہاں منتقل کیا جائے تاہم اس حوالے سے تازہ ترین حکم یہ ہے کہ عدالت نے ریلوے اسٹیشن کے قریب شیلٹر ہوم کی تعمیر پر حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔لاہور کی سول عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے 4 دسمبر کو عمل درآمد رپورٹ طلب کی ہے۔اس حوالے سے سول جج عمران نے نسرین بی بی کی اپیل پر حکم امتناعی جاری کیا۔نسرین بی بی نے موقف اختیار کیا کہ ریلوے اسٹیشن کے قریب 7کنال 16 مرلے کی اراضی میری ملکیت ہے جبکہ انتظامیہ نے جعلی کاغذات تیار کروا کر میری اراضی پر شیلٹر ہوم کی تعمیر شروع کر دی ہے۔خاتون نے استدعا کی ہے کہ میری اراضی واگزار کروائی جائے۔

یہ بھی دیکھیں

معاشی بحران ختم ہونے کا وقت آن پہنچا : وزیراعظم عمران خان نے شاندار فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تیل و …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *