Sunday , December 16 2018
ہوم > پاکستان > اب بھی کہو عمران خان پاکستانیوں کے لیے کچھ نہیں کر رہا : جرمن اخبار نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان ہونیوالے ایسے معاہدے کی تفصیلات جاری کر دیں کہ نوجوان خوشی سے اچھل پڑیں گے

اب بھی کہو عمران خان پاکستانیوں کے لیے کچھ نہیں کر رہا : جرمن اخبار نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان ہونیوالے ایسے معاہدے کی تفصیلات جاری کر دیں کہ نوجوان خوشی سے اچھل پڑیں گے

لاہور (ویب ڈیسک) جرمنی کے ایک موقر اخبار ’اشپیگل‘ کے مطابق حکومت پاکستان ہنر مند نوجوانوں کو قانونی طور پر جرمنی بھیجنے کے ایک پروگرام پر کام کر رہی ہے ۔ یاد رہے کہ یہ کام ایسے وقت پر کیا جا رہا ہے جب جرمنی میں ہنر مند افراد کی قلت پوری کرنے کے لیے نئے

امیگریشن قوانین تیار کیے جا رہے ہیں۔ ایک جرمن نیوز ایجنسی کے مطابق ہفتہ یکم دسمبر کے روز موقر جریدے اشپیگل نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسلام آباد حکومت جرمنی میں ہنر مند افراد کی ضرورت پوری کرنے کے لیے نوجوان پاکستانی شہریوں کو قانونی طور پر جرمنی بھیجنے کی خواہش کا اظہار کر چکی ہے۔ جریدے کے مطابق جرمنی کی وزارت خارجہ کے ’شعبہ یورپ‘ نے اسلام آباد کی متعلقہ وزارت کے نام لکھے گئے ایک خط میں پاکستان میں متعلقہ وزارت سے کہا ہے کہ وہ جرمنی میں ہنر مند افراد کی ضرورت پوری کرنے کے حوالے سے ایک منصوبہ تیار کریں۔ پاکستانی وزارت کے نام لکھے گئے اس خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ہنر مندوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں جرمنی بھیجنے کے لیے متعلقہ وزارت یہ بات یقینی بنائے کہ ایسے افراد درکار قابلیت اور اہلیت کے معیارات پر پورا اترتے ہوں اس خط میں مثال کے طور پر انجینیئرز، آئی ٹی ماہرین اور فولاد کی صنعت کے لیے (میٹل ورکرز) جیسے شعبوں میں ہنر مند افراد کی ضرورت کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ایک اندازے کے مطابق سن 2030 تک جرمنی میں تیس لاکھ ہنر مند افراد کی ضرورت ہو گی

یہ بھی دیکھیں

خواجہ برادران کو بڑا جھٹکا ۔۔۔۔ نیب نے سابق وزیر ریلوے کےانتہائی قریبی عزیز کو شامل تفتش کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک) نیب لاہور نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی میں گرفتار خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *