Friday , May 24 2019
ہوم > پاکستان > انا للہ وانا الیہ راجعون : وزیر اعظم عمران خان کو گہرا صدمہ، انتہائی قریبی عزیز کے انتقال کی خبر آگئی

انا للہ وانا الیہ راجعون : وزیر اعظم عمران خان کو گہرا صدمہ، انتہائی قریبی عزیز کے انتقال کی خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خالہ زاد بھائی اور سابق ہاکی پلیئر نادر خان برکی جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں، ان کی آخری رسومات بوریوالا میں ادا کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خالہ زاد بھائی اور سابق ہاکی پلئیر کافی عرصے سے علیل تھے ۔

وہ دل کے عارضہ میں مبتلا اور گذشتہ کئی روز سے لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ تاہم کل وہ جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ان کے جسد خاکی کو لاہور سے بوریوالہ منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر ان کا خاندان دکھ اور سوگ میں ڈوب گیا۔مستقل رہائش ہونے کے باعث نادر خان برکی کے اہل خانہ نے بوریوالہ میں انکی تدفین کا فیصلہ کیا ۔ وہیں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ ان کی نماز جنازہ شہر کے مرکزی قبرستان میں ادا کی گئی جس میں اہل خانہ سمیت دوست احباب اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف اراکین اسمبلی نے جنازے میں شرکت کی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما بھی انکی آخری رسومات میں شامل تھے۔

یہ بھی دیکھیں

بریکنگ نیوز:چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنیوالی خاتون دراصل کون ہے اور اس کی جسٹس (ر)جاوید اقبال سے کب ،کہاں اور کسیے ملاقات ہوئی،کہانی منظر عام پر آ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) گزشتہ دن چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کے خلاف ایک ویڈیو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *