Wednesday , December 12 2018
ہوم > پاکستان > سرگودھا میں میاں بیوی نے زمانہ جاہلیت کی تاریخ دہرا دی۔۔ اپنی ڈیڑھ سالہ بچی کو قتل کر دیا۔۔ بچی کو کس کے کہنے پر اور کیوں قتل کیا؟ والد اور پھوپھی کا انکشاف

سرگودھا میں میاں بیوی نے زمانہ جاہلیت کی تاریخ دہرا دی۔۔ اپنی ڈیڑھ سالہ بچی کو قتل کر دیا۔۔ بچی کو کس کے کہنے پر اور کیوں قتل کیا؟ والد اور پھوپھی کا انکشاف

سرگودھا ( ویب ڈیسک ) سرگودھا میں میاں بیوی نے زمانہ جاہلیت کی تاریخ دہرا دی۔ والدین نے ڈیڑھ سالہ بچی کو جعلی عامل کے کہنے پر قتل کر دیا۔ انکشاف کیا گیاکہ انہوں نے ہی اپنی بیٹی کو قتل کیا ۔تفصیلات کے مطابق ہمارے معاشرے میں توہم پرستی کا نا سور دن بدن پروان چڑھتا جارہا ہے۔

ہمارے ہاں لوگ مرادیں پانے اور اپنی خواہشات کے حصول کے لیے ایسے افراد سے رجوع کرتے ہیں جو انکی خواہشات کو ہی ان کی کمزوری بنا کر فائدہ اٹھاتے ہیں۔محبوب کو قدم میں لانے ، ساس اور شوہر کو فرمانبردار بنانے والے یہ شعبدہ باز لوگوں کے جذبات سے کھیلتے ہوئے ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔یہ فائدہ کبھی تو مالی ہوتا ہے اور کبھی جسمانی ۔ہوس کے یہ پجاری ان مجبور افراد کو کبھی مالی حوالے سے بے وقوف بناتے ہیں تو کبھی اپنے دروازے پر آنے والی خواتین کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیتے ہیں۔ہمارے ہاں کبھی کبھی تو توہم پرستی کا شکار لوگ اس حد تک آگے بڑھ جاتے ہیں کہ اپنوں ہی کی زندگی کا خاتمہ کردیتے ہیں۔ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ سرگودھا میں پیش آیا ہے جہاں والدین نے جعلی عامل کے کہنے پر اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو قتل کر ڈالا۔بچی کے قتل پر معاملہ آگے بڑھا تو پولیس نے ہر زاویے سے اس کی تفتیش کی تو انہیں معاملہ مشکوک محسوس ہوا جس پر پولیس نے بچی کے والدین کو تفتیش کا حصہ بنایا۔بچی کے والدین نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ہی اپنی بیٹی کو قتل کیا ۔پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے والدین نے بتایا کہ انہوں نے عامل کے کہنے پر اپنی بیٹی کو قتل کیا ۔اس پر پولیس نے مقتولہ بچی کے والد اور اسکی پھوپھی کو حراست میں لے لیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ہمارے کارکنوں نے مزاحمت کیوں نہیں کی ؟ گرفتاری کے بعد خواجہ سعد رفیق کے لوہے کے چنے اچانک خستہ کیسے ہوگئے ؟ خود بتا دیا

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہوتے ہی خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *