Wednesday , December 19 2018
ہوم > انٹرنیشنل > پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پراب ہو گا بڑا جرمانہ ، حکام نے بڑا اعلان کر دیا

پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پراب ہو گا بڑا جرمانہ ، حکام نے بڑا اعلان کر دیا

ریاض(ویب ڈیسک ) سعودی حکام نے خبردار کیا ہے کہ پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے والوں کو 200 ریال بطور جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ حکومت کے سرکاری گزٹ ام القری میں سگریٹ نوشی کے حوالے سے قوانین و ضوابط کی تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔یہ گزٹ 20 ربیع الاول 1440 کو شائع کیا گیا ہے۔

گزٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ 18 برس سے کم افراد گھر یا گھر سے باہر کسی بھی مقام پر سگریٹ نہیں پی سکتے جبکہ 18برس سے کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔گزٹ میں درج تفصیلات کے مطابق مساجد کے اندر اور اس کے آس پاس، تعلیمی و طبی اداروں، ثقافتی، فلاحی، سماجی اور سپورٹس کے اداروں میں بھی سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری فیکٹریوں اور اداروں، محکموں اور اتھارٹیز اور اسی نوعیت کے دیگر مقامات پر بھی سگریٹ نوشی پر پابندی کا اطلاق ہو گا۔گزٹ میں مزید انتباہ کیا گیا ہے کہ فوڈ پروڈکشن سنٹرز، ریسٹورنٹس اور مشروبات تیار کرنے والے مقامات پر بھی سگریٹ نوشی کی قطعا اجازت نہیں ہو گی۔اسی طرح تمام پبلک ٹرانسپورٹ چاہے وہ سمندری ہوں یا فضائی یا زمینی، ان تمام میں سگریٹ نوشی کی ممانعت ہے۔ اس کے علاوہ پیٹرول پمپس، آئل ریفائنریز، بینکوں، مالیاتی اداروں، کارخانوں اور فرمز میں بھی سگریٹ نوشی کرنے والے کو جرمانے کی رقم بطور سزا ادا کرنا ہو گی۔ اس کے علاوہ ایسے تمام پبلک مقامات جن کا ذکر چاہے گزٹ میں شامل ممنوعہ مقامات کی فہرست میں نہ بھی آیا ہو، وہاں پر بھی یہ پابندی عائد ہو گی۔ سعودی حکام نے خبردار کیا ہے کہ پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے والوں کو 200 ریال بطور جرمانہ ادا کرنا ہوگا.

یہ بھی دیکھیں

پیوٹن پر حملہ،ٹرمپ بہرے ،بھارت کا صفایا اور۔۔۔ مشہور نابینا خاتون نجومی کی حیران کن پیشگوئیاں

لاہور (ویب ڈیسک )درست پیشین گوئیاں کرنے والی بلغاریہ کی نابینا خاتون بابا وانگا نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *