Wednesday , February 20 2019
ہوم > پاکستان > سیلفی کی وجہ سے حادثاتی ہلاکت نہیں دو قتل ہو گئے ، پاکستان کے اہم شہر میں پیش آنے والے ایک واقعہ کی تفصیلات

سیلفی کی وجہ سے حادثاتی ہلاکت نہیں دو قتل ہو گئے ، پاکستان کے اہم شہر میں پیش آنے والے ایک واقعہ کی تفصیلات

کراچی(ویب ڈیسک) کراچی میں اہل خانہ نے لڑکا اور لڑکی کو سیلفی لینے پر قتل کردیا۔لڑکی کو کراچی جبکہ لڑکے کو سوات میں قتل کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سیلفی اب تک کئی جانوں کو نگل چکی ہے۔اکثر واقعات میں خطرناک جگہوں پر سیلفی لینے کے جنون نے بہت سوں کو موت کی آغوش میں پہنچا دیا ۔

اکثر واقعات میں خطرناک جگہوں پر سیلفی لینے کے جنون نے بہت سوں کو موت کی آغوش میں پہنچا دیا ۔تاہم اس حوالے سے مزید 2 انسانی زندگیاں سیلفی کا شکار ہو چکی ہیں مگر اس واقعے میں سیلفی سے زیادہ ہماری تنگ نظری کا عمل دخل ہے۔یہ افسوسناک واقعہ کراچی میں پیش آیا جہاں لڑکا اور لڑکی کو سیلفی لینے پر قتل کر دیا گیا۔کراچی کی قصبہ کالونی کی رہائشی مرینہ سوات کے رہائشی سلمان کی خالہ زاد بہن تھی ۔دونوں کسی مقام پر ایک دوسرے سے ملے اور دونوں نے ان لمحات کو ایک ساتھ سیلفی کی صورت میں کیمرے کی آنکھ میں بند کر لیا ۔تاہم ان کے گھر والوں کو یہ بات پسند نہ آئی جس پر باپ اور دادا نے سات نومبر کو مرینہ کو زہر دے کہ مارا، ملزمان نے واردات سےپہلے لڑکی کی ماں کو کمرے میں بند رکھا۔دوسری جانب سلمان کو سوات میں قتل کر دیا گیا ۔ابتدائی طور پر قتل کی اس واردات کو خودکشی کا رنگ دیا گیا تاہم بھانڈا پھوٹ گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ مرینہ کی والدہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ہے جب کہ لڑکی کے پوسٹ مارٹم کے لیے عدالت کو درخواست دے دی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

پلوامہ حملے کا سب سے زیادہ فائدہ کسے ہوا ؟ بی بی سی کی پول کھول دینے والی رپورٹ

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) 14 فروری کو پلوامہ میں انڈین نیم فوجی دستے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *