Thursday , December 13 2018
ہوم > پاکستان > نواز شریف کا ملکی سلامتی کیخلاف ایک اور اقدام۔۔۔ حساس معلومات کیساتھ کیا کچھ کرتے رہے؟ غیر ملکی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا

نواز شریف کا ملکی سلامتی کیخلاف ایک اور اقدام۔۔۔ حساس معلومات کیساتھ کیا کچھ کرتے رہے؟ غیر ملکی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا

لاہور(ویب ڈیسک) نواز شریف کا ملکی سلامتی کیخلاف ایک اور اقدام، آن لائن میڈیا کا دعوی سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے پاکستانیوں کا حساس ترین ڈیٹا غیر ملکی فرم کے ساتھ شیئر کیا، نواز حکومت میں ڈیٹا انتخابات میں (ن) لیگ کو حمایت دلوانے کیلئے غیر ملکی فرم کو دیا گیا،

پاکستانی ریاستی اداروں کیخلاف مہم کو ایک بڑے مغربی ملک کی خفیہ ایجنسی کی مکمل سپورٹ حاصل تھی۔رپورٹ میں نوجوانوں اورعوام کو اداروں کیخلاف اکسانے کے پیچھے بھی غیرملکی ڈیٹافرم کے ہونے کا انکشاف کیاگیاہے ۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی اورحساس اداروں نے تفتیش شروع کردی۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے ذرائع کاکہنا ہے کہنا ہے کہ یہ بڑی افسوسناک بات ہے کہ حکومت جوعوام کی ترقی کیلئے قائم ہوتی ہے ، وہ صرف اپنے سیاسی مقاصد کیلئے یاسیاسی مفاد کیلئے حساس ڈیٹا غیرملکی فرم سے شیئرکرتی ہے ، اگریہ خبردرست ہے تویہ ملک دشمنی بھی ہے اورقومی مفادکیخلاف ایک سازش اورحرکت بھی،اب اگرتحقیقات شروع ہوگئی ہیں تو ٹھیک، اگر نہیں بھی شروع ہوئیں تو اس حوالے سے ہمارے تمام اداروں اورخفیہ ایجنسیوں کو سنجیدگی کیساتھ تحقیقات کرنی چاہیئں،اس حوالے سے نادراکواپنا فرض ادا کرنا چاہئے ،حساس اداروں کو دیکھنا چاہئے کہ اگر یہ ڈیٹا شیئرہواہے تو کیا قانونی طور پر شیئر ہوسکتا تھا، پھر اگلی فرم نے اس کو آگے کہیں اور توشیئر نہیں کیا۔ ایڈیٹر فورم رانا عظیم نے کہا حساس ترین ڈیٹا ایک غیرملکی فرم کو دیا گیا، اس غیر ملکی فرم کا تین غیرملکی خفیہ ایجنسیوں سے رابطہ ہے ، ڈیٹا دینے کا مقصد نواز شریف کا الیکشن میں جیتنا اور پاکستان کے حساس ترین اداروں کیخلاف نوجوانوں کو اکسا نا تھا، اس حوالے سے باقاعدہ وزیر اعظم ہائوس کے اندر ایک سیل کام کر رہا تھا اور ایک سیل پاکستان سے باہر بھی کام کر رہاتھا، دونوں سیل نواز حکومت کے اندر ہی قائم ایک میڈیا سیل چلاتا تھا، اس حوالے سے پاکستان کے اہم ترین اداروں نے ہر پہلو پر تحقیقات شروع کردی ہیں، تمام کوائف اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

معاشی بحران ختم ہونے کا وقت آن پہنچا : وزیراعظم عمران خان نے شاندار فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تیل و …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *