Wednesday , December 12 2018
ہوم > دلچسپ و عجیب > آن لائن ٹیکسی استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر آ گئی

آن لائن ٹیکسی استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر آ گئی

کراچی (ویب ڈیسک) ملک بھر میں شہریوں کو آسان سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے آن لائن ٹیکسی سروسز چل رہی ہیں جن سے ایک طرف جہاں کئی شہری مستفید ہو رہے ہیں وہیں دوسری جانب ٹیکسی سروسز سے متعلق آئے دن شکایات بھی موصول ہو رہی ہیں۔ ٹیکسی سروس کے ڈرائیورز کی جانب سے

خواتین کو ہراساں کیے جانے کی بھی کئی شکایات موصول ہوئیں جن پر ایکشن بھی لیا گیا لیکن اب آن لائن ٹیکسی سروسز کے رائیڈرز کی جانب سے شہریوں کو لُوٹے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق آن لائن سروس کا استعمال کرنے والے شہری محمد طاہر رائیڈر بُلا کر مصیبت میں پھنس گئے۔26 نومبر کی رات ایک بجے شہری نے آن لائن موٹرسائیکل رائیڈر کو بُلایا اور رائیڈر نے آتے ہی شہری کو لُوٹ لیا۔محمد طاہر نے بتایا کہ میں نے رائیڈ بُک کروائی تو رائیڈر نے گلی کے کونے میں کھڑے ہو کر مجھے فون کیا اور مجھے بتایا کہ میں گلی کے کونے پر کھڑا ہوں آپ آ جائیں۔میں گلے کے کونے پر گیا اور وہاں جا کر موٹرسائیکل کا نمبر دیکھا اور موٹرسائیکل پر سوار ہو گیا۔ رائیڈر تھوڑا سا آگے گیا اور جیب سے پستول نکال کر گن پوائنٹ پر مجھ سے میرا موبائل اور والٹ چھین لیا۔ آن لائن ٹیکسی سروس کو شکایت درج کروائی تو انہوں نے رائیڈر کا نام ”عمران” بتایا لیکن اس کے علاوہ اور کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔ محمد طاہر نے فیروز آباد تھانے میں درخواست جمع کروائی لیکن اس سب کے باوجود شہری کو لُوٹنے والے ملزم کا کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔میڈیا پر یہ خبر نشر ہونے پر ایس ایس پی ایسٹ نے رائیڈر کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا۔ یہ خبر سامنے آنے پر شہریوں نے آن لائن ٹیکسی سروسز استعمال کرنے والوں کو خبردار کر دیا ہے جبکہ واقعہ پیش آنے پر ٹیکسی سروس کی جانب سے رائیڈر کی تفصیلات فراہم نہ کیے جانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بھڑ کے زہر سے خطرناک مرض کا علاج ۔۔۔۔ طب کی دنیا میں انقلاب برپا کر دینے والی خبر

بوسٹن(ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے بھڑ (واسپ) کے زہر میں ایسی طاقت ور اینٹی بایوٹک خاصیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *