Wednesday , December 12 2018
ہوم > اسپشیل اسٹوریز > تحریک لبیک والے تو بڑے برے پھنسے ۔۔۔۔۔شامت آنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کیا کچھ لکھ کر دینے کو تیار ہیں ؟ بڑے کام کی خبر آ گئی

تحریک لبیک والے تو بڑے برے پھنسے ۔۔۔۔۔شامت آنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کیا کچھ لکھ کر دینے کو تیار ہیں ؟ بڑے کام کی خبر آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت کی طر ف سے تحریک لبیک کے رہنماؤں اور کارکنوں کیخلا ف سخت ایکشن لیے جانے کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کا رکنوں نے تحریک سے علیحدگی کے حلف نامے جمع کروانے شروع کر دیے ہیں ۔ مذہبی جماعتوں اور تحریک لبیک کے کئی

عہدیدار اور کارکنان یہ بات لکھ کر دینے کو تیار ہو گئے ہیں کہ ان کا تحریک لبیک اور اسکے دھرنوں اور ہنگاموں سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار کا رکنوں کے علا و ہ مقد مات سے مفرور ہو نے والوں نے بھی تحریک لبیک سے لا تعلقی کے بارے حلف نامے تیا ر کرلئے ہیں اور جلد جمع کرائے جانے کا امکان ہے ۔دوسری طرف ایک خبر کے مطابق تحریک لبیک قیادت کیخلاف بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات درج ہونے کے بعد ردعمل جاننے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پھر سے کارکنوں اور عہدیداروں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے۔وفاقی دارالحکومت سے 15 اور راولپنڈی سے32افراد کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ کے احکامات کے بعد سپیشل برانچ نے تحریک لبیک کی قیادت کے خلاف بغاوت اور دہشتگردی کی دفعات پر مقدمات کے اندراج کے بعد جڑواں شہروں سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد کا ڈیٹا حاصل کرنا شروع کردیا ہے جو کہ ان شہروں کے گلی،محلے میں مخصوص افراد کو بھڑکاتے رہے ہیں۔ابتدائی طور پر ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد سے15جبکہ راولپنڈی سے32 ایسے افراد سامنے آئے ہیں جو امن عامہ کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں ۔ (

یہ بھی دیکھیں

بغیر وضو نماز پڑھنے والے کو حضرت علیؓ نے حضرت عمرؓکو سزا دینے سے کیوں روک دیا؟

لاہور(ویب ڈیسک)ایک ہلکی داڑھی والاشخص حضرت عمر بن الخطابؓ اورحضرت علیؓ کے پاس بیٹھا تھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *