Monday , December 10 2018
ہوم > پاکستان > فیصل واوڈا کے سر پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی۔۔۔ عدالت سے اچانک بڑی کارروائی کی خبر آگئی

فیصل واوڈا کے سر پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی۔۔۔ عدالت سے اچانک بڑی کارروائی کی خبر آگئی

کراچی (ویب ڈیسک) نااہلی کی تلوار فیصل واوڈا کے سر پر لٹکنے لگی، تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی دوہری شہریت بھی عدالت میں زیر سماعت آگئی۔ فیصل واوڈا کی دوہری شہریت پر الیکشن کمیشن کو نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی دوہری شہریت بھی ان کو

عدالتی کٹہرے میں لے آئی۔ان کی دوہری شہریت کے خلاف پیپلزپارٹی کے قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ نے درخواست دی ۔ جس کو عدالت نے قابل سماعت قرار دے دیا ہے ۔ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے دوہری شہریت رکھنے پر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت کی ۔ اس موقع پر عدالت نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے فیصل واوڈا کے وکیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ 20 دسمبر تک اپنا جواب جمع کروائیں۔ دوسری جانب فیصل واوڈا کی دوہری شہریت پر الیکشن کمیشن کو نوٹس بھجوا دیا گیاہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم کے مشیر خصوصی زلفی بخاری کا نااہلی کیس بھی سپریم کورٹ میں موجود ہے ۔اس پر زلفی بخاری کی جانب سے جواب جمع کروایا گیا ہے۔ زلفی بخاری نے نااہلی کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرواتے ہوئے استدعا کی ہے کہ نااہلی کی درخواست خارج کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں وزیراعظم کی معاونت کرتا ہوں۔
یہ خبر پڑھیں : بھارت کے انتہائی معرو ف ترین گلوکار میکا سنگھ کو دبئی میں گرفتار کر لیا گیا ، لیکن کیوں ؟ جان کر پوری بالی ووڈ انڈسٹری شرم سے پانی پانی ہو جائے گی

یہ بھی دیکھیں

تلور اور مور کے شکا ر اور گوشت کا جنون : بھارتی صوبہ راجھستان کے اکثر خاندان لاولد کیوں رہ جاتے ہیں ؟ دنگ کر ڈالنے والے حقائق پر مبنی ایک انوکھی تحریر

لاہور (ویب ڈیسک) کسی زمانہ میں افغانستان بھی تَلَور کے غیر ملکی شکاریوں کا پسندیدہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *