Friday , May 24 2019
ہوم > پاکستان > بریکنگ :پنجاب میں دھند کے ڈھیرے، مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات،افسوس ناک اطلاعات وصول

بریکنگ :پنجاب میں دھند کے ڈھیرے، مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات،افسوس ناک اطلاعات وصول

لاہور(ویب ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں‌ میں دھند کی سفید چادر تن گئی جس کے باعث مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 13 افراد زخمی ہو گئے، موٹر وے پولیس کے مطابق حد نگاہ 30 میٹر رہ گئی ہے، غیر ضروری سفر نہ کرنے کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقے دھند کی لپیٹ میں آ گئے، لاہور، قصور، سرگودھا، فیصل آباد، پاکپتن، بہاولپور ڈویژن اور گردونواح میں شدید کہر کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی، کئی مقامات پر حادثات پیش آئے۔ قصور دیپال پور روڈ پر بس اور سکول وین میں ٹکر کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔موٹروے کالاشاہ کاکوانٹرچینج کے قریب حد نگاہ کم ہونے کے سبب متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 3 افراد زخمی ہوئے، موٹروے پولیس نے فوری ریسکیو کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث ٹھوکر سے کوٹ مومن تک حدنگاہ 20 سے 500 میٹر جبکہ فیصل آباد سے گوجرہ 20 سے 200 میٹر رہ گئی ہے، شہری صرف انتہائی ضرورت کے تحت سفر کریں اور گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا ضرور استعمال کریں۔ موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث ٹھوکر سے کوٹ مومن تک حدنگاہ 20 سے 500 میٹر جبکہ فیصل آباد سے گوجرہ 20 سے 200 میٹر رہ گئی ہے، شہری صرف انتہائی ضرورت کے تحت سفر کریں اور گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا ضرور استعمال کریں۔

یہ بھی دیکھیں

بریکنگ نیوز:چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنیوالی خاتون دراصل کون ہے اور اس کی جسٹس (ر)جاوید اقبال سے کب ،کہاں اور کسیے ملاقات ہوئی،کہانی منظر عام پر آ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) گزشتہ دن چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کے خلاف ایک ویڈیو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *