Wednesday , December 12 2018
ہوم > پاکستان > شادی سے قبل دلہے کو یہ ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔۔۔۔ شادی کے خواہشمند ایک دفعہ یہ خبر ضرور پڑھیں

شادی سے قبل دلہے کو یہ ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔۔۔۔ شادی کے خواہشمند ایک دفعہ یہ خبر ضرور پڑھیں

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ شادی سے قبل دلہا کو تھیلیسیمیا ٹیسٹ کروانا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے قومی تھیلیسیمیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے یومیہ اوسطاً 17 بچوں کو تھیلیسیمیا کا

مرض پیدائشی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شادی سے قبل ٹیسٹ اور کزن میرج سےگریز کر کے تھیلیسیمیا سے بچا جا سکتا ہے۔ تھیلیسیمیا سے بچاؤ کا بل بھی پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ جس کے بعد دلہا کو شادی سے قبل تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ کروانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں دنیا کا سب سے بڑا تھیلیسیمیا پروگرام چل رہا ہے۔ میاں بیوی دونوں میں تھیلیسیمیا کے جینز ہوں تو خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ہمارے کارکنوں نے مزاحمت کیوں نہیں کی ؟ گرفتاری کے بعد خواجہ سعد رفیق کے لوہے کے چنے اچانک خستہ کیسے ہوگئے ؟ خود بتا دیا

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہوتے ہی خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *