Wednesday , December 19 2018
ہوم > پاکستان > پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے دنیا کی بڑی تعمیراتی کمپنی نے ایسی پیشکش کر دی کہ وزیر اعظم عمران خان کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے دنیا کی بڑی تعمیراتی کمپنی نے ایسی پیشکش کر دی کہ وزیر اعظم عمران خان کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی اعمار نےنیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے کی پیش کش کردی، متحدہ عرب امارات کی کمپنی کا پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں بھی دلچسپی کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے

اعلان کردہ نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کیلئے ایک اور بین الاقوامی کمپنی نے معاونت فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔دنیا کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی اعمار نےنیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے کی پیش کش کردی ہے۔ اعمار نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں اعمار کے خصوصی وفد نے وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی سے ملاقات کی ہے۔اس دوران اماراتی کمپنی اعمار نے پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کیلئے پاکستان کے مختلف شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔اس دوران وفاقی وزیر علی زیدی نے اماراتی کمپنی کے وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے خوش آمدید کہا، اور انہیں ہرممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید کی ہدایت پر اعمار نے وزیراعظم عمران خان کے نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم منصوبے میں معاونت فراہم کرنے کی پیش کش بھی کی ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی کنسٹرکشن کمپنی ہونے کا اعزاز رکھنے والی اعمار نے پاکستان میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے بھرپور معانت فراہم کرنے کیلئے مکمل رضامندی ظاہر کی ہے۔ اعمار کی جانب سے معاونت فراہم کیے جانے کی صورت میں نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کا خوابہ شرمندہ تعبیر ہونا بہت حد تک ممکن ہو جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان آنے والے متحدہ عرب امارات کے شہزادہ سلطان کے ساتھ خوفناک حادثہ ، تصاویر

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات سے پاکستان آئے شہزاہ سلطان ٹریفک حادثے میں شدید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *