Thursday , December 13 2018
ہوم > پاکستان > نئے پاکستان میں مزدوروں کی کم از کم اجرت کتنی ہو گی؟ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا

نئے پاکستان میں مزدوروں کی کم از کم اجرت کتنی ہو گی؟ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب میں مزدوروں کی کم سے کم اجرت 15 ہزار روپے کردی گئی، تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے صوبے کیلئے نئی لیبر پالیسی کا اعلان کردیا، صنعتی مزدوروں کیلئے 4 ہزار فلیٹس کی تعمیر اور خصوصی شکایت سیل کے قیام کا بھی اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف حکومت

کے ابتدائی 100 دنوں کی کامیاب تکمیل کے تناظر میں محکمہ لیبرو انسانی وسائل پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے ملازمین اور کارکنان کی سماجی و معاشی بہتری کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب لیبر پالیسی کا اجراء کر دیا گیا ہے۔پنجاب لیبر پالیسی کا اجراء ایک انقلابی قدم ہے جسکے ذریعے حکومت وقت ایک ایسی جامع، مفصل اور قابل عمل دستاویز پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد منظر عام پر لائی ہے جو کہ کارکنان کے لئے جملہ حقوق کی ادائیگی بذریعہ اطلاق لیبرقوانین کے علاوہ مستقبل قریب و بعید میں بہت سی پالیسی ترجیحات کا تعین بھی کرتی ہے اور حصول اہداف کی خاطر حکمت عملی کا اجمالی جائزہ بھی پیش کرتی ہے۔پالیسی مذکورہ کی لانچنگ و افتتاحی تقریب انڈسٹریل ریلیشنز انسٹیٹیوٹ ٹاون شپ لاہورمیں منسٹر لیبر وہیومن ریسورس انصر مجید خان کی صدارت میں منعقدہوئی جس میں کارکنان، مالکان اور حکومتی نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نئی پنجاب لیبر پالیسی 2018کے ذریعے مستقبل میں اٹھائے جانے والے ممکنہ اقدامات میں خاتمہ چائلڈ لیبر وداخلہ سکولز، خدمت کارڈز کے ذریعے مالی معاونت، تدارک جبری مشقت، کارکنان کے لئے کم ازکم تنخواہ میں اضافہ، بعد از ریٹائرمنٹ مفت میڈیکل، ہیلتھ کارڈز کا اجراء، تحفظ یافتہ کارکنان کی تعداد میں اضافہ، لیبر قوانین میں ترامیم، صحت وتحفظ کے لئے قانون سازی، ڈومیسٹک و گھریلو ملازمین کے حقوق کی قانون سازی، فروغ سہ فریقی مشاورت اجتماع کی آزادی اور حقوق انجمن سازی ، صنعتی عمل میں خواتین کی بھرپور شرکت، خاتمہ جنسی تفریق و ہراسانی، مزید لیبر کالونیوں کا قیام ، شادی گرانٹ، فوتگی گرانٹ اور ٹیلنٹ سکالرشپ جیسی ویلفئیر گرانٹس کی بروقت ادائیگی اور برآمدات میں اضافہ کے لئے جی ایس پی پلس سکیم کے تحت حاصل شدہ ترجیحی کوٹہ کا تحفظ بذریعہ موثر اطلاق متعلقہ آٹھ بنیادی لیبر کنونشنز وغیرہ شامل ہیں۔پنجاب کے وزیر محنت انصر مجید خان نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں مزدوروں کی کم سے کم اجرت 15 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ جبکہ صنعتی مزدوروں کیلئے 4 ہزار فلیٹس کی تعمیر اور خصوصی شکایت سیل کے قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

معاشی بحران ختم ہونے کا وقت آن پہنچا : وزیراعظم عمران خان نے شاندار فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تیل و …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *