Wednesday , May 22 2019
ہوم > پاکستان > بھول گئے سب اپنے پرائے: جیل میں جاتے ہی شہباز شریف کے ساتھ ایسا سلوک ہو گیا کہ (ن) لیگی کارکنوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

بھول گئے سب اپنے پرائے: جیل میں جاتے ہی شہباز شریف کے ساتھ ایسا سلوک ہو گیا کہ (ن) لیگی کارکنوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

لاہور (ویب ڈیسک) کوٹ لکھپت جیل میں بند اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیلیے پہلے دن کوئی ملاقاتی آیا نہ گھر سے کھانا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز شریف کو ناشتے میں دوسلائس اورچائے ،دوپہر کو سفید چنے اورچپاتی جبکہ رات کوچکن کاسالن دیاگیا۔ سابق وزیراعلی پنجاب کے کمرے کے ساتھ چھوٹا سا صحن ہے

جہاں وہ چہل قدمی کرتے ہیں۔شہبازشریف کا دروازہ شام ساڑھے 5 بجے کھولااور7بجے شام بندکیاگیا۔ان سے ملاقات کادن جمعرات مقرر کیا گیا ہے،اسی دن گھرسے کھانے کی اجازت ملے گی۔دریں اثنا پنجاب حکومت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کو جیل میں بی کلاس دیدی۔ بی کلاس کے تحت شہباز شریف کو جیل میں ٹی وی، اخبار اور بستر کی سہولت دیدی گئی ہے۔اس کے علاوہ قائد حزب اختلاف کو گھر سے کھانا منگوانے کی سہولت بھی میسر ہوگی جبکہ بیرک میں کرسی اور میز رکھنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

کھودا پہاڑ نکلا چوہا : بھارتی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کا ڈراپ سین ۔۔۔ تحقیقاتی رپورٹ میں بڑا انکشاف سامنے آگیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ایئر فورس کا ہیلی کاپٹر اپنے ہی میزائل کا نشانہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *