Monday , December 10 2018
ہوم > پاکستان > چوہدری سرور پی ٹی آئی قیادت سے ناراض۔۔۔ جلد کیا بڑا کھڑاک کرنے والے ہیں ؟ عمران خان کے لیے پریشان کن خبر

چوہدری سرور پی ٹی آئی قیادت سے ناراض۔۔۔ جلد کیا بڑا کھڑاک کرنے والے ہیں ؟ عمران خان کے لیے پریشان کن خبر

لاہور (ویب ڈیسک) معروف صحافی حبیب اکرم کا کہنا ہے کہ آنے والے کچھ دنوں میں حکومت کابینہ میں ردِ عمل کا سوچ رہی ہے۔کچھ وزراء کے محکمے بھی تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔جب کہ پنجاب کے ایک دو وزراء کو پروموٹ کیا جا سکتا ہے کیونکہ کچھ لوگ تو صرف باتیں ہی کر سکتے ہیں جب کہ ،

جو لوگ کام کر رہے ہیں ان کو پروموٹ کیا جا سکتا ہے۔جب کہ وفاقی کابینہ میں تین وزراء کے محکمے تبدیل ہو سکتے ہیں جب کہ وفاقی سطح پر دو وزراء کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے جن میں ولید اقبال اور صداقت علی عباسی شامل ہیں۔حبیب اکرم کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کی تو شکایتیں بھی ختم نہیں ہوتی وہ ہر وقت اس بات پر ناراض رہتے ہیں کہ میرا وہ وہ کام نہیں کیا گیا۔گورنر پنجاب یہ بھی نہیں سوچتے کہ ان کے پاس کون بیٹھا ہوا ہے۔حال ہی میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے اختیارات استعمال کر کے کچھ افسران کا تبادلہ کیا تو اس پر چوہدری سرور ناراض ہو گئے کہ مجھے سے پوچھ کر نہیں کیا گیا۔جب اس نوٹیفیکشن کی کاپی گورنر ہاؤس بھجوائی گئی تو وہ ناراض ہو گئے کہ مجھے تو بتایا ہی نہیں گیا کہ اس طرح سے افسران کا تبادلہ ہو رہا ہے حالانکہ یہ گورنر پنجاب کے اختیارات میں ہی نہیں آتا۔اصل میں گورنر پنجاب چاہتے ہیں کہ انہیں صاف پانی کا پراجیکٹ دیا جائے۔حالانکہ بطور گورنر وہ اس پراجیکٹ کو نہیں لے سکتے ان کی آئینی مجبوریاں ہیں۔حبیب اکرم کا مزید کہنا تھا کہ اگلے چند روز میں عمران خان خان اور چوہدری سرور کی ملاقات ہونے والی ہے۔اور عمران خان کوشش کریں گے کہ انہیں مثبت طریقے سے راضی کر لیا جائے کیونکہ وزیراعظم کو ڈر ہے کہ جس طرح چوہدری سرور ن لیگ کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے کہیں اسی طرح یہ تحریک انصاف کو بھی نہ چھوڑ دیں اور کہیں اور چلے جائیں اور اس صورتحال میں حکومت کے لیے ٹھیک نہیں ہو گا۔

یہ بھی دیکھیں

تلور اور مور کے شکا ر اور گوشت کا جنون : بھارتی صوبہ راجھستان کے اکثر خاندان لاولد کیوں رہ جاتے ہیں ؟ دنگ کر ڈالنے والے حقائق پر مبنی ایک انوکھی تحریر

لاہور (ویب ڈیسک) کسی زمانہ میں افغانستان بھی تَلَور کے غیر ملکی شکاریوں کا پسندیدہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *