Friday , May 24 2019
ہوم > پاکستان > ’کسی کے گھر سے کھانے کی کوئی میٹھی چیز آئے تو کھانے سے پہلے یہ کام کرلیں کیونکہ

’کسی کے گھر سے کھانے کی کوئی میٹھی چیز آئے تو کھانے سے پہلے یہ کام کرلیں کیونکہ

لاہور(ویب ڈیسک)ہمارے ہاں روایت ہے کہ عزیز و ہمسائے ایک دوسرے کے گھروں میں ختم و نیاز کا میٹھا کھانے کے لئے بھیجتے ہیں ۔یہ انتہائی اچھا عمل ہے جو ایک دوسرے سے محبت کو پروان چڑھاتا ہے لیکن انسان اپنی فطرت سے ڈسنے سے بھی باز نہیں آتا۔یہ تجربہ اور مشاہدہ کی بات ہے اور عاملین حضرات اس نزاکت کو سمجھتے ہیں کہ زیادہ تر

جادو ٹونہ اور کسی کا گھر تباہ کرنے کے لئے دم درود جیسا کوئی عمل بھی میٹھی چیزوں پر کیا جاتا ہے ۔کسی کو حسد اور انتقام کی وجہ سے نشانہ بنانامقصود ہوتو کئی لوگ کھیر زردہ اور مٹھائی پر ایسا عمل کراتے ہیں جس سے گھروں میں نفرت اور کھچاو پیدا ہوجاتا ہے ۔حب کا عمل اور عداوت کا عمل بھی میٹھی چیزوں پر کیا جاتا ہے۔جو لوگ ان باتوں کو سمجھتے ہیں اس موقع پر سب سے پہلے وہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے کے بعد درود ابراہیمی پڑھ کر اس میٹھے پر پھونک لیتے ہیں اور دعائے خیر کرتے ہیں تاکہ اگر کسی بد خواہ نے محبت کی آڑ میں اسکی بربادی کا بندوبست کیا بھی ہوتو وہ زائل ہوجائے ۔ اس لئے جب بھی کوئی میٹھی چیز دی جائے بسم اللہ شریف اور درود پاک ﷺ لازمی پڑھ لیا کریں ۔ اللہ ہم سب کو بدخواہوں کی نظر بد سے محفوظ فرمائے ۔

یہ بھی دیکھیں

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور شہباز شریف کی خفیہ ملاقات کا انکشاف، وزیراعظم کا شدید ردعمل

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور شہباز شریف کی خفیہ ملاقات کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *