Thursday , December 13 2018
ہوم > پاکستان > خواجہ سعد رفیق نے کتنے ایکڑ اراضی میرے نام کروائی؟ نیب کی حراست میں موجود (ن) لیگی رہنما قیصر امین بٹ نے کچا چھٹا کھول کر رکھ دیا

خواجہ سعد رفیق نے کتنے ایکڑ اراضی میرے نام کروائی؟ نیب کی حراست میں موجود (ن) لیگی رہنما قیصر امین بٹ نے کچا چھٹا کھول کر رکھ دیا

لاہور (ویب ڈٰیسک) پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار خواجہ سعد رفیق کے دیرینہ ساتھی قیصر امین بٹ خواجہ برادران کے گلے کی ہڈی بن گئے۔ قیصر امین بٹ نے وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد خواجہ برادران کے خلاف کئی اہم انکشافات کیے۔ خواجہ سعد رفیق اور قیصر امین بٹ کی رفاقت 35 سال کی ہے۔

پیراگون ہاوسنگ اسکینڈل میں وعدہ معاف گواہ بننے والے قیصر امین بٹ نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ سعد رفیق 1997ء میں کاروباری پارٹنر بنے۔خواجہ سعد رفیق نے ہی مجھے ندیم ضیا بٹ سے ملوایا اور کہا کہ کام کا لڑکا ہے اسے رکھ لو اور کاروبار میں شامل کر لو،پیراگون سوسائٹی کی کہانی 2000ء میں شروع ہوئی جب خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے موضع جھگیاں میں اراضی خریدی ۔قیصر امین بٹ نے کہا کہ پہلے 100 کینال کی اراضی خرید کر میرے نام کی گئی۔ پھر اسی علاقہ میں 806 کینال مزید زمین خرید کر میرے نام کر دی گئی۔انہوں نےعدالت کو بتایا کہ دونوں خریداریوں میں خواجہ برادران نے پیسے لگائے۔ پہلے اس زمین پر ائیر ایونیو ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری لی گئی لیکن یہ اسکیم مارکیٹ میں بیچی نہ جا سکی اور ساری زمین اربن ڈیویلپر طاہر جاوید اور ایڈن ڈیویلپر کو فروخت کر دی۔ فروخت کی گئی زمین کی رقم سے موضع پھلروان برکی روڈ پر زمین کی خریداری شروع کی گئی۔اس زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی اور پھر خواجہ برادران نے ائیر ایونیو پرائیویٹ لمیٹڈ سے اپنے نام نکال لیے۔ قیصر امین بٹ نے بتایا کہ 2003ء میں ائیر ایونیو کا نام تبدیل کر کے پیراگون سٹی رکھا گیا۔ پیراگون سٹی کی زمین کے لیے شاہد بٹ سے معاہدہ ہوا۔ زمین کی مالیت 14 ارب روپے ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے 2005ء میں سیاسی اثرورسوخ دکھا کر پیراگون سٹی کو عزیز بھٹی ٹاؤن سے منظور کروایا۔2006ء میں خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وہ تمام معاملات خود دیکھیں گے۔قیصر امین بٹ نے بتایا کہ ندیم ضیا کے حصص 92 فیصد کر دئے گئے اور ندیم ضیا کو بھی سوسائٹی کا مالک بنا دیا۔ قیصر امین بٹ کے مطابق خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ غزالہ سعد اور ندیم ضیا کی اہلیہ شمع ندیم بھی حصہ دار رہیں۔ قیصر امین بٹ نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق پیراگون سٹی کے مالک ہیں اور ندیم ضیا سوسائٹی کے اکاؤنٹس چلاتا ہے۔قیصر امین بٹ کے انکشافات کے بعد خواجہ برادران کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

معاشی بحران ختم ہونے کا وقت آن پہنچا : وزیراعظم عمران خان نے شاندار فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تیل و …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *