Wednesday , December 19 2018
ہوم > پاکستان > مڈٹرم انتخابات:وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان نے افواہوں کو سچ میں بدل دیا

مڈٹرم انتخابات:وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان نے افواہوں کو سچ میں بدل دیا

لاہور(ویب ڈٰیسک) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ جلدی انتخابات سے قیامت نہیں آ جائے گی، وزیراعظم کواختیار ہے کہ وہ3 سال یا پھر6 ماہ بعد الیکشن کروا دیں،پیرکو تمام وزراء اپنی رپورٹ دیں گے جس میں ریلوے نمبر ون ہوگا۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے آج ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ،

پیرکو تمام وزراء اپنی رپورٹ دیں گے جس میں ریلوے نمبر ون ہوگا۔شیخ رشید نے کہا کہ سابق حکومت کی بڑی غلطی یہ تھی کہ وہ اپنے قد سے بھی بڑے کام کررہے تھے۔ ہر آدمی نے نوازشریف کو سمجھایا کہ اپنے سے بڑا کام نہ کرو۔ جس کا نتیجہ ان کے سامنے ہے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ شہبازشریف این آر او کیلئے 90 کے زاویے سے مرے جا رہے ہیں۔ نوازشریف اور مریم نواز کی ڈیل نہیں ہوئی اس لیے انہوں نے خاموشی توڑ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی میڈیکل رپورٹ جب آتی ہےتو کہا جاتا ہے کہ چھت کھلی ہونی چاہیے۔شہبازشریف کیلئے اےسی لگا ہونا چاہیے، حوالات میں بیڈ ہو، ناشتہ بھی بہترین دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ ریلوے ٹریک پردو مال گاڑیاں شروع کررہے ہیں۔ان دونوں مال گاڑیوں میں کنٹینرز لانے کی سہولت موجود ہوگی۔ 31 دسمبر تک ہمارے پاس ٹرینوں میں ٹکٹ کی گنجائش نہیں ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ کوشش کریں گے ایل ٹو اور تھری بھی میدان میں لے آئیں۔ایم ایل ٹو اور تھری میں ہماری انجینئرنگ کور نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ایل ون کا 31دسمبر تک فیصلہ ہوجائے گا۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ جلدی انتخابات سے قیامت نہیں آ جائے گی، وزیراعظم کواختیار ہےکہ وہ3 سال یا پھر6 ماہ بعد الیکشن کروا دیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اورراولپنڈی کےدرمیان ایک اور ٹرین چلانے کا منصوبہ ہے۔ ساتوں ڈویژن کیلئے آئی ٹی کا ایک چھوٹاگروپ تشکیل دیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان آنے والے متحدہ عرب امارات کے شہزادہ سلطان کے ساتھ خوفناک حادثہ ، تصاویر

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات سے پاکستان آئے شہزاہ سلطان ٹریفک حادثے میں شدید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *