Wednesday , December 19 2018
ہوم > پاکستان > تحریک انصاف اور (ن) لیگی قیادت کو ڈوب مرنا چاہیے۔۔۔۔ہارون الرشید نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر خاص و عام حمایت کرنے پر مجبور ہو جائے گا

تحریک انصاف اور (ن) لیگی قیادت کو ڈوب مرنا چاہیے۔۔۔۔ہارون الرشید نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر خاص و عام حمایت کرنے پر مجبور ہو جائے گا

لاہور (ویب ڈیسک) معروف تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ میڈیا کوپوری آزادی ہونی چاہئے اور میڈیا کوبھی احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرناچاہئے ۔پروگرام تھنک ٹینک میں میزبان عائشہ ناز سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستانی میڈیا پر بہت سی سرمایہ کاری کی ہے اور اس کی بولی بولی جاتی رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں نے کردار کشی کے جو سیل بنائے ہوئے ہیں ان کی دنیا میں مثال نہیں ملتی ۔ اتنی بے حیائی کا ارتکاب تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ، تحریک انصاف کا میڈیا سیل جوکررہاہے ، یہی کچھ مریم نواز کا میڈیا سیل بھی کرتارہا حکومت چپ نہیں کرارہی۔انھوں نے کہا کہ اعظم سواتی نے آسانی سے استعفیٰ نہیں دیا۔سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ سوشل میڈیا پر جوکچھ ہورہا ہے ، اس پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کوشرم سے ڈوب مرناچاہئے ۔ سیاسی پارٹیوں نے کردار کشی کے جومیڈیا سیل بنائے ہوئے ہیں ، ان کی دنیا میں مثال نہیں ملتی ، سوشل میڈیا پر پشتون تحفظ موومنٹ نے حد کردی ، یہ کھلم کھلا غداری ہے ۔سیاسی تجزیہ کار،روزنامہ دنیا کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی نے کہا کہ ہماری فوج کا ترجمان درد مندانہ طور پر یہ بات کررہاہے تو اس ساری تنقید اور تبصروں کا جواز ہماری حکومت نے مہیا کیاہے ، یہ سودن کا بخار حکومت نے خود چڑھایا تھا ، سنسر شپ میڈیا پر نہیں بلکہ پاکستان کے حکمرانوں پر نافذ کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ دفاع اورخارجہ پالیسی کے حوالے سے پاکستانی میڈیا ریاست کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمارے اندر بھی کچھ کالی بھیڑیں ہونگی جن کے مغربی مفادات ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ترجمان نے چھ ماہ کی بات ملکی ترقی کیلئے کی ہے لیکن وزیر اطلاعات تو میڈیا کا کوئی کردار ہی نہیں سمجھ رہے اور اپنا موبائل دکھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کو پاکستان کا میڈیا ہی ہوناچاہئے ۔انہو ں نے کہا کہ عمران خان کوجو مینڈیٹ ملا ہے ، اس کے مطابق ڈلیور کریں ، اداروں کا سہارانہ لیں ، ادارے پاکستان کے ساتھ کھڑ ے ہیں۔ فیصلے چیف ایگزیکٹو کو کرنے چاہیں ۔ اگر عمران خان نے نوٹس لیا ہو تا تو اعظم سواتی کا معاملہ چیف جسٹس کو نہ کرنا پڑتا۔ اسلام آباد سے دنیا نیوز کے بیوروچیف خاور گھمن نے کہاہے کہ میڈیا میں عمران خان کو فوج کی پراکسی ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان آنے والے متحدہ عرب امارات کے شہزادہ سلطان کے ساتھ خوفناک حادثہ ، تصاویر

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات سے پاکستان آئے شہزاہ سلطان ٹریفک حادثے میں شدید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *