Thursday , December 13 2018
ہوم > پاکستان > و تعز من تشاء و تزل من تشاء: وزیر اعظم عمران خان کو صادق و امین قرار دے دیا گیا

و تعز من تشاء و تزل من تشاء: وزیر اعظم عمران خان کو صادق و امین قرار دے دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) الیکشن ٹریبونل نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف انتخابی عذرداری کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وحید پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف انتخابی عذرداری سے متعلق 29 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔فیصلے کے مطابق درخواست گزار انتخابی عذرداری

میں عمران خان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا، درخواست گزار نے انتخابی عذرداری کی کاپی تمام امیدواروں کو فراہم نہیں کی اور عذرداری کے ساتھ غلط بیان حلفی منسلک کیا۔جسٹس شاہد وحید نے فیصلے میں لکھا کہ منتخب امیدوار کی کامیابی میں بے بنیاد الزامات پر مداخلت نہیں کی جاسکتی لہٰذا عمران خان کے خلاف انتخابی عذرداری قانون کے مطابق نہیں اس لیے مسترد کی جاتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

معاشی بحران ختم ہونے کا وقت آن پہنچا : وزیراعظم عمران خان نے شاندار فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تیل و …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *