Wednesday , January 16 2019
ہوم > کھیل > سرفراز کی کپتانی خطرے میں :عمران خان کے قریبی ساتھی اور سابق لیجنڈ کرکٹر نے سرفراز احمد کی کھل کر مخالفت کر دی

سرفراز کی کپتانی خطرے میں :عمران خان کے قریبی ساتھی اور سابق لیجنڈ کرکٹر نے سرفراز احمد کی کھل کر مخالفت کر دی

ملتان(ویب ڈیسک ) سابق اسٹار آل راؤنڈر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ سرفراز بہت اچھی کپتانی کررہا ہے اور اس کے علاوہ ایسا کوئی کھلاڑی نہیں جو کپتان بنے۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ نوجوانوں کو کرکٹ کی طرف لانے کے لیے ایونٹ شروع

ہو رہا ہے، اس میں یونیورسٹی اور مدرسے کے بچے بھی کھیلیں گے، ایونٹ کا مقصد برداشت ہے، کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے لیکن ہار کے بعد برداشت سیکھنا ہے۔سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ جنوبی افریقا کا دورہ صرف پاکستان ہی نہیں ہر ٹیم کے لیے مشکل ہوتا ہے۔ سرفراز بہت اچھی کپتانی کررہا ہے، مجھے اس کھلاڑی کا نام بتادیا جائے جو سرفراز کے بجائے کپتان بن سکتا ہو، سرفراز کے بعد ایسا کوئی کھلاڑی نہیں جو کپتان بنے، سرفراز کے بعد عمران خان یا جاوید میاں داد نہیں بیٹھے جس میں سے کسی کو کپتان بنا دیا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

میں لاہور آ رہا ہوں۔۔۔“ اے بی ڈویلیئرز کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز نے جنوبی افریقہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *