Friday , March 22 2019
ہوم > کھیل > آپ اپنے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کیوں نہیں کرتیں؟ صحافی کے سوال پر ثانیہ مرزا نے انتہائی حیران کن بات کہہ دی

آپ اپنے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کیوں نہیں کرتیں؟ صحافی کے سوال پر ثانیہ مرزا نے انتہائی حیران کن بات کہہ دی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے کی پیدائش سے لے کر آج تک سوشل میڈیا پراس کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی۔ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا آج کل اپنے شیر خوار بچے اذہان کے ساتھ مصروف ہیں جبکہ میدان میں واپسی کے لئے بھی بیتاب نظر آتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا سے جب پوچھا گیا کہ انہوں نے آج تک اذہان کی کوئی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیوں نہیں کی تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’ آپ مجھے دقیانوسی کہیں یا جو بھی مگر میں نظر بد پر یقین رکھتی ہوں۔ہمارے بچے کوتوجہ کی ضرورت ہے،وہ ابھی بہت چھوٹا ہے۔میں نے اور شعیب نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کی ہر طرح سے حفاظت کریں گے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں ان لوگوں پر تنقید کر رہی ہوں جو اپنے بچوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں۔‘ثانیہ مرزا سے ان کے ٹینس میں واپسی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’میں دوبارہ کھیلنا چاہتی ہوں ، ٹینس سے مجھے پیار ہے مگر جب میں امید سے ہوئی تو مجھے اپنی ترجیحات بدلنی پڑیں۔میں بالکل واپس آئوں گی، اور میں جب واپس آئوں گی تو سب پھر سے ویسا ہی ہو جائے گا۔‘ثانیہ مرزا نے اگلے سال کے آخر میں ٹینس میں واپسی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں کوئی خاص تاریخ نہیں بتا سکتی مگر میرا ارادہ 2019 کے آخر میں ٹینس دوبارہ شروع کرنے کا ہے۔‘ثانیہ مرزا چاہتی ہیں کہ وہ ایک اچھی ماں اور اچھی کھلاڑی ہونے کا حق ادا کریں، ابھی ان کا بچہ بہت چھوٹا ہے وہ عمر کے اس حصے میں ہے، وہ اس کو وقت دینا چاہتی ہیں ۔وہ چاہتی ہیں کہ جب کھیل میں واپس آئیں تو ساری توجہ ٹینس پر ہو ، وہ خود پر کوئی اضافی دباو نہیں ڈالنا چاہتیں۔

یہ بھی دیکھیں

قومی فاسٹ باؤلر حسن علی کی شاندار کارکردگی کے پیچھے در اصل کس کا ہاتھ ہے؟ پہلی بار ایسا انکشاف کر دیا کہ شائقین کرکٹ کے لیے یقین کرنا مشکل ہوگیا

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور میں پشاور زلمی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *