Friday , March 22 2019
ہوم > کھیل > یااللہ خیر: قومی کرکٹر احمد شہزاد کی گاڑی کو حادثہ، اچانک تشویشناک خبر آگئی

یااللہ خیر: قومی کرکٹر احمد شہزاد کی گاڑی کو حادثہ، اچانک تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کی گاڑی کو گذشتہ رات حادثہ پیش آیا ،تاہم وہ اس میں بال بال بچ گئے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احمد شہزاد نے گذشتہ رات پیغام جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ ان کی گاڑی کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ جم سے واپس آرہے تھے۔قومی

کرکٹر نے مزید لکھا کہ وہ اس وقت پولیس سٹیشن میں ہیں اور ’ہٹ اینڈ رن‘ کی شکایت درج کروا رہے ہیں۔جیسے ہی احمد شہزاد نے پیغام جاری کیا ان کے مداحوں کی جانب سے صحت اور خیریت کی دعاؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔خیال رہے کہ احمد شہزاد اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہے اور ٹیسٹ اوپنر کو ڈوپنگ ٹیسٹ میں غلط بیانی کرنے کی وجہ سے اینٹی ڈوپنگ قوانین کے تحت 10 جولائی کو چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے معطل کردیا گیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام احمد شہزاد کو 6 ماہ کی پابندی کی سزا دے کر کیریئر جاری رکھنے کا موقع فراہم کرنے کے خواہشمند تھے لیکن فارم میں غلط بیانی سے ان کیلئے مسائل بڑھ گئے۔

یہ بھی دیکھیں

قومی فاسٹ باؤلر حسن علی کی شاندار کارکردگی کے پیچھے در اصل کس کا ہاتھ ہے؟ پہلی بار ایسا انکشاف کر دیا کہ شائقین کرکٹ کے لیے یقین کرنا مشکل ہوگیا

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور میں پشاور زلمی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *