Friday , March 22 2019
ہوم > کھیل > یاسر شاہ کے گھر خوشیوں ہی خوشیاں۔۔۔اللہ تعالیٰ نے بڑی نعمت سے نواز دیا

یاسر شاہ کے گھر خوشیوں ہی خوشیاں۔۔۔اللہ تعالیٰ نے بڑی نعمت سے نواز دیا

لاہور(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ سپنر یاسر شاہ کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔32سالہ لیگ سپنر یاسر شاہ ان دنوں قومی ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقا کے دورے پر ہیں۔یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا،

جس پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی انہیں خصوصی مبارکباد پیش کی گئی تھی۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے یاسر شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ”یاسر شاہ نے 200 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگ میل 33 میچوں میں عبور کرکے دنیا کے تیز ترین بولر ہونے کا اعزاز حاصل کیا،عمران خان نے یاسر شاہ کی کارکردگی کو ”بہترین “ قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’گزشتہ ہفتے یاسر شاہ نے ایک ٹیسٹ میں 14 وکٹ کا میرا ریکارڈ بھی برابر کیا تھا‘۔ یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کےخلاف تیسرے ٹیسٹ میں نائٹ واچ مین سمر وائل کو ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کرنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں کم ترین میچز میں 200شکار کرنےکا اعزاز اپنے نام کیا۔ یاسر شاہ نے اپنے 33ویں ٹیسٹ میں وکٹوں کی تعداد200کرلی ہے اور ان کی وکٹیں حاصل کرنے کی اوسط 27.93 ہے،لیگ سپنر ابتک کیریئر میں3مرتبہ میچ میں 10وکٹیںا ور اننگز میں16مرتبہ5یا اس سے زیادہ شکار کرچکے ہیں۔ یاسر ابتک 3 مین آف دی میچز جبکہ 4 مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔ پاکستان کے بہترین لیگ سپنر سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے کلیری گریمٹ کے پاس تھا جنہوں نے1936ءمیں 36 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کر کے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔یاد رہے کہ اب تک پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے کلیری گریمٹ جب کہ دوسرے نمبر پر بھارت کے آف سپنر روی چندرن ایشون تھے جنہوں نے 37 میچز میں 200 وکٹیں مکمل کی تھیں۔ لیجنڈری قومی فاسٹ باﺅلر وقار یونس نے38میچز میں 200شکار مکمل کیے تھے۔ یاسر شاہ نے 22 اکتوبر 2014 ءکو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 4 سال42دن کے کیریئر میں انہوں نے 200 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا،سابق کینگرو کپتان سٹیو سمتھ ان کے پہلے ٹیسٹ شکار تھے۔یاسر شاہ 200ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنےوالے 7ویں پاکستانی باﺅلر ہیں ،ان سے قبل وسیم اکرم، وقار یونس ، عمران خان ، عبدالقادر، دانش کنیریااور ثقلین مشتاق نے یہ سنگ میل عبو ر کررکھا ہے ، وہ 200ٹیسٹ شکار کرنے والے دنیا کے 9ویں لیگ سپنر بھی بن گئے ہیں۔ یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں اپنے کیرئیر کی بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے 184 رنز کے عوض 14 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا تھا اور ایک ٹیسٹ میچ بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کرنے میں موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے ہم پلہ ہوگئے تھے جنہوں نے1982ءمیں سر ی لنکا کے خلاف114رنز دے کر14وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔یاسر شاہ متحدہ عرب امارات میں بھی100ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنےوالے پہلے باﺅلر بنے ہیں جب کہ یواے ای میں ٹیسٹ میچ میں بہترین باﺅلنگ کا ریکارڈ بھی ان کے نا م ہے۔

یہ بھی دیکھیں

قومی فاسٹ باؤلر حسن علی کی شاندار کارکردگی کے پیچھے در اصل کس کا ہاتھ ہے؟ پہلی بار ایسا انکشاف کر دیا کہ شائقین کرکٹ کے لیے یقین کرنا مشکل ہوگیا

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور میں پشاور زلمی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *