1

اداکارہ صباء قمر کی ‘‘چیخ’’ نے ہنگامہ برپا کر دیا۔۔۔ ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ آپ بھی دیکھتے رہ جائیں گے

لاہور (ویب ڈیسک) اپنی جاندار اداکاری اور خوبصورتی کی وجہ سے مداحوں کے دلوں کی دھڑکن بننے والی اداکارہ صباءقمر کی نئی ڈرامہ سیریل’چیخ‘ کے سیٹ پر لی گئی تصاویر نے دھوم مچادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل ’چیخ‘ کا پہلا پوسٹر اور چوتھا

ٹیزر گزشتہ دنوں جاری کیا گیا۔اس سیریل کی کہانی زنجیل عاصم شاہ نے تحریر کی ہے جس کے پروڈیوسر فہد مصطفی ،ڈاکٹر علی کاظمی جبکہ ڈائریکٹر بدر محمود ہیں۔ نجی ٹی وی کے میگا پراجیکٹ میں صباءقمر لیڈ رول کررہی ہیں جن کے مقابل بلال عباس ہیں۔کاسٹ میں شامل دیگر فنکاروں میں نورالحسن،اعجاز اسلم اور عزیقہ ڈینئل قابل ذکر ہیں۔ ڈرامے میں خواتین سے وابستہ ایک اہم سماجی مسئلے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں اداکارہ صباء قمر کی کچھ ایسی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کس قدر اس ڈرامہ سیریل کو لیکر سنجیدہ اور محنت کررہی ہیں۔ سامنے آنے والی تصاویر ڈرامہ سیریل’چیخ‘ کے سیٹ سے لی گئی ہیں جہاں پر اداکارہ سیریل کا سکرپٹ بڑے انہماک سے پڑھنے میں مصروف ہیں۔خیال رہے کہ ڈائریکٹر بدر محمود کے سابقہ سیریل ’ایسی ہے تنہائی‘ نے بھی شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں