Friday , March 22 2019
ہوم > پاکستان > خوبصورت آواز والی نوجوان ، حسین ترین اور شادی کے لیے بے قرار لڑکیاں ۔۔۔۔۔ پاکستان کے اہم شہر میں ایسا واقعہ پیش آ گیا کہ لوگ کانوں کو ہاتھ لگانے لگے

خوبصورت آواز والی نوجوان ، حسین ترین اور شادی کے لیے بے قرار لڑکیاں ۔۔۔۔۔ پاکستان کے اہم شہر میں ایسا واقعہ پیش آ گیا کہ لوگ کانوں کو ہاتھ لگانے لگے

سکھر (ویب ڈیسک) صوبہ سندھ کے ضلع کشمور میں کچہ کےعلاقے میں پولیس نے بروقت و کامیاب کاروائی کرتے ہوئےچارافراد کو اغوا ہونے سے بچالیا ، تفصیلات کے مطابق چاروں نوجوان یہاں شادی کرنے پہنچے تھے ، جب پولیس نے نوجوانوں سے تفصیلات معلوم کیں تو پتہ چلا کہ یہ نوجوان
اس علاقے کی رہائشئ لڑکیوں سے شادی کرنے کی غرض سے یہاں پہنچے تھے ، ان لڑکیوں سے لڑکوں کی دوستی موبائیل فون پر ہوئی اور انتہائی سریلی آواز رکھنے والی ان لڑکیوں نے نوجوانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اننتہائی خوبصورت مگر غریب گھرانوں کی ہیں اور اچھے لڑکوں سے شادی کرنا چاہتی ہیں ، ہمیں کہاں گیا تھا کہ آپ صرف یہاں آ جائیں اسکے بعد ہم آپ کے ساتھ چل دیں گی ۔ یہ نوجوان بڑے ارمانوں کے ساتھ کچہ کے علاقہ میں پہنچ گئےمگر یہ نوجوان بہت بڑی مصیبت میں گرفتار ہونے سے بال بال بچ گئے ایس ایس پی کشمور سیداسدعلی شاہ کے مطابق غوث پور کچے کے علاقے میں لڑکیوں کی آواز میں بات کرکے لوگوں کو پھنسانے والے گروہ کےجال میں پھنس کرچار نوجوان لڑکیوں سے دوستی کےبعد شادی کی غرض سےغوثپور پہنچے تھےجس کی خفیہ اطلاع پولیس کوملی اور پولیس نے کچے کے علاقے اوردیگرمقامات کی نگرانی شروع کردی اور کچےکے علاقے میں 36 گھنٹے تک آپریشن کیا اس دوران چاروں نوجوانوں کو اغوا ہونے سے بچالیا گیا جن چار افراد کواغواہونے سےبچایا گیا ہے ان میں وسیم اظہر منتاز کا تعلق مٹیاری سے جبکہ ایک نوجوان نعمت اللہ کا تعلق سکھر سے بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے، آنے والے دنوں میں کیا کچھ ہو سکتا ہے، وزیراعظم نے قوم کو خبردار کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے، وزیراعظم نے قوم کو خبردار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *