Thursday , May 23 2019
ہوم > پاکستان > ’’رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا فیصلہ ‘‘ اب چاند کیسے دیکھا جایا کرے گا ؟ حکومت نے حیرت انگیز فیصلہ کر لیا

’’رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا فیصلہ ‘‘ اب چاند کیسے دیکھا جایا کرے گا ؟ حکومت نے حیرت انگیز فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اب چاند کیسے دیکھا جایا کرے گا ؟ حکومت نے حیرت انگیز فیصلہ کر لیا ۔۔ پاکستان تحریک انصاف نے تمام سطحوں پر رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کر کے چاند دیکھنے کی ذمہ داری میٹرولوجیکل

ڈیپارٹمنٹ کو سونپنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ ماضی میں چاند دیکھنے کے حوالے سے متضاد اطلاعات کے باعث پیدا ہونے والی پریشانی کے پیش نظر کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کے اس فیصلے سے چاند دیکھنے ، مہینہ شروع ہونے اور مہینہ ختم ہونے کے حوالے سے پیدا ہونے والی کنفیوژن ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ اطلاعات کے مطابق یہ کام میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کو سونپ دیا جائے گا جہاں سائنسی آلات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کئی دنوں پہلے ہی چاند کی پیدائش کا پتہ لگا لیا جاتا ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ عید اور رمضان کے لیے چاند نظر آنے کے اعلانات کرنا ریاست کا اختیار ہوتا ہے۔واضح رہے کہ سینٹرل رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا تھا کہ اتوار کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ پاکستان میں یکم جمادی الاول 8 جنوری بروز منگل کو ہوگی۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ عید اور رمضان کے لیے چاند نظر آنے کے اعلانات کرنا ریاست کا اختیار ہوتا ہے۔واضح رہے کہ سینٹرل رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا تھا کہ اتوار کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ پاکستان میں یکم جمادی الاول 8 جنوری بروز منگل کو ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

’’ میرے پاس وزیر اعظم کے کارڈ کے علاوہ سب کارڈ موجود ہیں۔۔۔‘‘ جو بھی ہمارے گھر آ رہا ہے وہ کیا کر رہا ہے؟ ننھی فرشتہ کا والد دکھ سے پھٹ پڑا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونی والی 10سالہ ننھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *