Monday , March 25 2019
ہوم > پاکستان > یو اے ای ولی عہد کی آمد پر عمران خان نے خود ان کی گاڑی کیوں ڈرائیو کی؟بالاخر اصل کہانی منظر عام پر آگئی

یو اے ای ولی عہد کی آمد پر عمران خان نے خود ان کی گاڑی کیوں ڈرائیو کی؟بالاخر اصل کہانی منظر عام پر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) شیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان کا سرکاری دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے نہ صرف اماراتی ولی عہد کا خود نورخان ایئربیس پر استقبال کیا بلکہ ان کی گاڑی بھی خود چلائی۔ اس پر بات کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ کار محمد علی درانی نے

کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بلیو بُک اور سفارتی آداب کے خلاف جا کر اماراتی ولی عہد کی گاڑی خود ڈرائیو کی جس پر کئی سوالات اُٹھائے جا رہے ہیں۔لیکن میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان نے ڈرائیونگ ڈپلومیسی کا ایک نیا مظاہرہ کیا ہے۔ اس سے قبل ضیا صاحب کرکٹ ڈپلومیسی ،
بھٹو صاحب تھرڈ ورلڈ اور اسلامک سمٹ ڈپلومیسی کا اور شاہ فیصل نے اپنے دور میں آئل ڈپلو میسی کا مظاہرہ کیا تھا، ان سب نے اپنے اپنے دور میں نئی چیزیں متعارف کروائیں۔جو وزیراعظم عمران خان نے کیا ایسی کوئی روایت موجود نہیں ہے لیکن یہ روایت شکن اقدام پاکستان کے لیے ایک آؤٹ آف باکس راستہ بنائے گا جس سے دنیا بھر کے عالمی قائدین کے ساتھ پاکستان کا ایک ذاتی تعلق اُستوار ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان کو ایسے ہی آؤٹ آف باکس ڈپلومیسی کرنی چاہئیے۔ اس کی مثال ایسے ہے جیسے اگر میرے گھر میں کوئی مسئلہ پیدا ہو گیا ہے اور کوئی میرے گھر میری مدد کو آتا ہے تو کیا میں گھر سے نکل کر اُس شخص کا استقبال نہیں کروں گا کیونکہ وہ شخص میرے لیے آ رہا ہے۔ اسی طرح اماراتی ولی عہد کا دورہ پاکستان پاکستان کی عوام ، پاکستان کے مستقبل اور پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لیے ہے۔اسی لیے مختلف تاثر دینا ضرورت تھی۔ محمد علی درانی نے کہا کہ اگر عمران خان دفتر خارجہ کی ہدایات پر ہی عمل کرتے رہیں گے تو ہو سکتا ہے کہ وہ اس وقت کے تقاضوں کو پورا نہ کر سکیں۔ اس سے قبل بھی کئی لیڈرز نے ایسے کام کیے ہیں جو آؤٹ آف باکس تھے۔ ایک وقت میں بھٹو نے قذافی صاحب کے ساتھ جلسہ کیا تھا اُس کی بھی مثال نہیں ملتی تھی وہ بھی ایک نئی روایت تھی۔ عمران خان نے جو کیا وہ قومی ڈپلومیسی ہے جو قوم کے مفاد میں اچھی ثابت ہو گی۔

یہ بھی دیکھیں

شریف اور زر والے تو نیب کے سامنے پیش ہوگئے ۔۔ مگر کل ملک کی کون سی اہم ترین شخصیت نیب میں پیش ہونے والی ہے ؟ اور اس پر کیا الزامات ہیں؟ بڑی خبر

کراچی(ویب ڈیسک) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے معاملے میں وزیراعلیٰ سندھ نے نیب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *