Wednesday , January 16 2019
ہوم > پاکستان > کیا آپ جانتے ہیں کہ امارتی ولی عہد اورعمران خان کے اس خصوصی پوز میں کیا خفیہ اشارہ چھپا ہے ؟ سنسنی خیز راز سے پردہ اٹھ گیا

کیا آپ جانتے ہیں کہ امارتی ولی عہد اورعمران خان کے اس خصوصی پوز میں کیا خفیہ اشارہ چھپا ہے ؟ سنسنی خیز راز سے پردہ اٹھ گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ جانتے ہیں کہ امارتی ولی عہد اورعمران خان کے اس خصوصی پوز میں کیا خفیہ اشارہ چھپا ہے ؟ سنسنی خیز راز سے پردہ اٹھ گیا ۔۔وزیراعظم عمران خان اور اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زاید النیہان نے اسپیشل اولمپیکس گیمز کے انعقاد کیلئے یکجہتی کا اظہار کیا، وزیراعظم عمران خان

اور ابوظہبی کے ولی عہد نے کھیلوں کے فروغ کیلئے خصوصی پوزبھی بنا یا،اسپیشل اولمپیکس گیمز کا انعقاد ابوظہی میں ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیشل اولمپیکس گیمز 2019ء کا انعقاد ابوظہبی میں 8تا22مارچ تک جاری رہے گا۔ کھیلوں کے مقابلوں

میں دنیا بھرسے متعلق رکھنے والی مختلف ٹیمیں اولمپیکس گیمزمیں حصہ لیں گی۔وزیراعظم عمران خان اور اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زاید النیہان نے اسپیشل اولمپیکس گیمز کے انعقاد کیلئے یکجہتی کا اظہار کیا، وزیراعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد نے خصوصی پوز بنا کر کھیلوں کے فروغ کیلئے تعاون کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان نے پاکستان کا دورہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے اماراتی ولی عہد کا خود نورخان ایئربیس پر استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد کی گاڑی خود ڈرائیو کی۔اماراتی ولی عہد کے ہمراہ ڈپٹی سپریم کمانڈراور دیگر حکام بھی تھے۔ بعد ازاں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی۔ متحدہ عرب امارات پاکستان کوادائیگیوں کے توازن کیلئے 3ارب ڈالر امداد دے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے 3ارب ڈالرکی امداد پرمعززمہمان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور یواے ای کا باہمی اقتصادی تعاون بڑھانے اور سرمایہ کاری کوفروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اسی طرح ملاقات میں دفاع، سکیورٹی ، جنگی تربیت، مشترکہ جنگی مشقوں کے شعبے میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں جانب سے وائٹ کالر کرائم کی روک تھام کیلئے معاہدے کوحتمی شکل دینے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ اسی طرح دونوں ممالک میں طویل المدتی سرمایہ کاری کے فریم ورک پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ جبکہ دونوں ممالک نے تجارت کے فروغ کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیراور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور افغانستان کی صورتحال سے متعلق بھی بات ہوئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ متحدہ وعرب امارات کا معاشی تعاون دہائیوں پر مشتمل دوستی کا عکاس ہے۔ آئندہ ابوظہبی میں پاکستان امارات کمیشن کا اجلاس بھی ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

پہلے تولو پھر بولو۔۔۔عمران خان کو یہ مشورہ کیوں اور کس نے دیا؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رکن قو می اسمبلی خرم دستگیر نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *