Friday , March 22 2019
ہوم > پاکستان > یہ کوئی ایسی ویسی تبدیلی ہے۔۔۔؟ حکو مت نے ایک با ر پھر ایسی سکیم کی منظوری دیدی کہ پا کستا نیو ں کیلئے بڑی خو شخبری آگئی

یہ کوئی ایسی ویسی تبدیلی ہے۔۔۔؟ حکو مت نے ایک با ر پھر ایسی سکیم کی منظوری دیدی کہ پا کستا نیو ں کیلئے بڑی خو شخبری آگئی

لاہور(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بارانی علاقوں کیلئے ٹریکٹر سکیم کی منظور ی دیدی،وزیر اعلیٰ نے لاہور میں پناہ گاہ اور یکی گیٹ ہسپتال کے بغیر پروٹوکول دورے کیے۔ہفتے کو وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ،جس میں محکمہ کوآپریٹو کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ کوآپریٹو کے اثاثوں اور جائیدادوں پر قابض افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور قبضے واگزار کرانے کے لئے موثر انداز میں آپریشن شروع کیا جائے ،وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کوآپریٹو بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کیا جائے ،اس موقع پر انہوں نے بارانی اضلاع کے لئے ٹریکٹرسکیم

کے اجراکی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹریکٹر سکیم کے اجرا کیلئے مربوط پالیسی مرتب کرکے فوری کام شروع کیا جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ٹریکٹر سکیم کے آغاز سے کاشتکاروں کو فائدہ ہو گا،ہماری حکومت کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی،محکمہ کوآپریٹو کو نئے تقاضوں کے تحت زرعی ترقی کے لئے کام کرنا ہے اورمحکمے کو متحرک انداز میں اپنے فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔ اجلاس میں محکمہ کوآپریٹو کو فعال اور متحرک بنانے کے لئے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں محکمہ کوآپریٹو کے اثاثوں اور جائیدادوں کو لیز پر دینے کیلئے نئی پالیسی تیار کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ لیز کے ریٹس پر بھی نظرثانی کا فیصلہ کیا گیاجس کے مطابق لیز کے نرخوں کو مارکیٹ کے موجودہ ریٹ کے مطابق بنایا جائے گا۔ گیاجس کے مطابق لیز کے نرخوں کو مارکیٹ کے موجودہ ریٹ کے مطابق بنایا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے، آنے والے دنوں میں کیا کچھ ہو سکتا ہے، وزیراعظم نے قوم کو خبردار کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے، وزیراعظم نے قوم کو خبردار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *