Wednesday , January 16 2019
ہوم > پاکستان > چودھری بردارن کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں۔۔۔ نیب ہیڈکوارٹر سے کپتان کے اتحادیوں کی نیندیں اڑا دینے والی خبر آ گئی

چودھری بردارن کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں۔۔۔ نیب ہیڈکوارٹر سے کپتان کے اتحادیوں کی نیندیں اڑا دینے والی خبر آ گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے کہا ہے کہ چوہدری برادران کیخلاف چیئرمین نیب کی جانب سے انکوائری بند کئے جانے کا تاثر غلط ہے،، نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چوہدری برادران کے خلاف ایل ڈی اے پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے دوران کیا گیا،،
نیب نے کہا ہے کہ چوہدری برادران کیخلاف چیئرمین نیب کیا جانب سے انکوائری بند کئے جانے کا تاثر غلط ہے،، نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چوہدری برادران کے خلاف ایل ڈی اے پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے دوران کیا گیا،،یہ فیصلہ قانون کی روشنی اور عدم شواہد کی بنیاد پر کیا گیا ہے، چوہدری برادران کے خلاف چیئرمین نیب کی جانب سے انکوائری بند کئے جانے کا تاثر غلط ہے، نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں تمام فیصلے متفقہ مشاورت سے کیے جاتے ہیں،، دوسری جانب لاہور میں احتساب عدالت کے جج محمد اعظم کی عدالت میں نیب کی جانب سے دائر کیے گئے 9 سی کے ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 26 جنوری تک ملتوی کر دی،، نیب کے تفتیشی افسر کے مطابق نیب لاہور نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کیخلاف انکوائریز بند کرنےکی سفارش کی تھی جبکہ نیب کے ایگزیکٹیو بورڈ نے بھی اس کی منظوری دے دی تھی جس کے بعد نیب نے انکوائریز بند کرنے کے لئے 9 سی کا ریفرنس حتمی منظوری کے لئے احتساب عدالت میں دائر کیا۔ چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین کیخلاف ایل ڈی اے سٹی میں 28 پلاٹس کی غیر قانونی فروخت کی انکوائری چل رہی تھیں۔

یہ بھی دیکھیں

پہلے تولو پھر بولو۔۔۔عمران خان کو یہ مشورہ کیوں اور کس نے دیا؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رکن قو می اسمبلی خرم دستگیر نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *