Wednesday , January 16 2019
ہوم > پاکستان > نواز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز۔۔۔ پارٹی کارکنوں کے لیے پریشان کن خبر آ گئی

نواز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز۔۔۔ پارٹی کارکنوں کے لیے پریشان کن خبر آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت بگڑ گئی، دعاوں کی اپیل ہے، سابق وزیراعظم کی صحت ٹھیک نہیں، انہیں ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، قوم ان کیلئے دعا کرے۔ تفصیلات کے مطابق 24 دسمبر کو العزیزیہ ریفرنس کے سلسلے میں احتساب عدالت نے
سابق وزیراعظم نواز شریف کو دوبارہ سے جیل کی سزا سنا دی تھی۔احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو مجرم قرار دیتے ہوئے 7 سال جیل کی سزا سنائی تھی۔ جبکہ نواز شریف پر کل 5 ارب روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ نواز شریف کو اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ دیا گیا تھا، تاہم سابق وزیراعظم نواز کی درخواست پر احتساب عدالت نے انہیں اڈیالہ کی بجائے لاہور کے کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کی منظوری دے دی تھی۔بعد ازاں نواز شریف کو لاہور کے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ اب منگل کے روز کوٹ لکھپت جیل سے سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق تشویش ناک خبر سامنے آئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں موجود نواز شریف کی صحت بگڑ گئی ہے۔ تاہم اس کے باوجود سابق وزیراعظم نواز شریف کو ان کے ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔عظمیٰ بخاری نے اپیل کی ہے کہ قوم ہی اب نواز شریف کیلئے دعا کرے۔ دوسری جانب منگل کے روز سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں انکی صاحبزادی مریم نواز نے ملاقات کی جو آدھا گھنٹہ تک جاری رہی۔ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر بھی انکے ہمراہ تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں صحت اور جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا ۔ جبکہ دونوں کے درمیان کیسوں میں پیشرفت اور قانونی مشاورت بھی کی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

پہلے تولو پھر بولو۔۔۔عمران خان کو یہ مشورہ کیوں اور کس نے دیا؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رکن قو می اسمبلی خرم دستگیر نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *