Wednesday , January 16 2019
ہوم > پاکستان > اپنے لیے نئی نوکری تلاش کریں کیونکہ۔۔۔پی ٹی آئی رہنما نے دوٹوک اعلان کر دیا

اپنے لیے نئی نوکری تلاش کریں کیونکہ۔۔۔پی ٹی آئی رہنما نے دوٹوک اعلان کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) سینئیر وزیرعبدالعلیم خان لاہور شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہم ہوگئے۔متعلقہ حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپکا آخری مہینہ ہے ،لاہور میں صفائی نہ ہوئی تو آپ لوگ اپنے لئیے کوئی نئی نوکری تلاش کرلیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے لاہور کی صفائی کے،
حالات کچھ بہتر نہ تھا۔شہباز شریف کے دور میں مثالی نظر آنے والے لاہور میں جابجا کوڑے کے ڈھیر لگنا شروع ہو گئے تھے۔متعلقہ اداروں کی موجودگی کے باوجود صفائی کے ناقص انتظامات دیکھ کر سینئیر وزیرعبدالعلیم خان برہم ہو گئے۔انہوں نے اجلاس کرتے ہوئے افسران کو خبردار کیا کہ اگر لاہور کی صفائی کے یہی حالات رہے تو آپ لوگ اپنے لئیے نئی نوکری تلاش کرلیں انکا کہنا تھا کہ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ میں نے آپ لوگوں کو بہت بارپیار سے سمجھایا لیکن یہ بات کسی کو سمجھ نہیں آئی۔میں آپ کو بتا دوں کہ میں شہر کے حالات سے غافل نہیں میرے اپنے کیمرہ مین ہیں جو شہر کی تصاویر لے کر مجھے بیجھتے ہیں۔آپ لوگ اس کام کی تنخواہ لیتے ہیں اگر نہیں کرنا تو چھوڑ کر چلے جائیں ،ہمارے پاس اسے بہت سے لوگ ہیں جو آپ سے زیادہ اچھا کام کرنا جانتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ آپ لوگ استعفے دیں صبح ہی ہم اشتہار دیتے ہیں ،آپ لوگ دیکھ لینا کہ درخواستوں کی تعداد کیا ہوتی ہے۔انہوں نے کہا میں کسی کا کانا نہیں ہوں ،مجھے کام کروانا ہے اور کروانا بھی آتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ میں آپ سے اپنے گھر کے لیے ملازم نہیں مانگ رہا وہی کام کہہ رہا ہوں جس کے لیے آپ تنخواہ لیتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پہلے تولو پھر بولو۔۔۔عمران خان کو یہ مشورہ کیوں اور کس نے دیا؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رکن قو می اسمبلی خرم دستگیر نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *