Wednesday , January 16 2019
ہوم > پاکستان > پاکستان کو دوست ممالک سے ملنے والے قرضوں کی بھاری قیمت۔۔۔وزیراعظم عمران خان اعلان نے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا

پاکستان کو دوست ممالک سے ملنے والے قرضوں کی بھاری قیمت۔۔۔وزیراعظم عمران خان اعلان نے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے بیان پر نئی بحث چھڑ گئی، کیا پاکستان کو دوست ممالک سے ملنے والے قرضوں کی بھاری قیمت چکانا ہوگی؟ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دوست ممالک سے ملنے والے قرضے اور امداد مفت میں نہیں ملے، تاہم اب پاکستان کسی کیلئے بھی کرائے کی بندوق کا کردار ادا نہیں کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پاکستان میں گزشتہ سال جولائی میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد ملک کا اقتدار سنبھالا۔ اقتدار سنبھالنے کے بعد تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کو بتایا گیا کہ ملک کی معاشی صورتحال بہت بری ہے۔ مسلم لیگ ن کی سابقہ حکومت معیشت کی ترقی کے حوالے سے جو دعوے کرتی رہی، وہ سب جھوٹے تھے۔ وفاقی حکومت نے بتایا کہ خزانہ خالی ہے، جبکہ تجارتی خسارہ بھی 28 ارب ڈالرز کی ہوشربا سطح پر پہنچ چکا ہے۔تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 10 سال کی کم ترین سطح تک پہنچ گئے۔اس صورتحال میں وزیراعظم عمران خان نے دوست ممالک جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین شامل ہیں، ان کا دورہ کرکے فوری امداد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ جبکہ وزیراعظم نے ان دوست ممالک کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے کا فیصلہ بھی کیا۔ وزیراعظم عمران خان اپنے مشن میں کامیاب رہے اور دوست ممالک جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین شامل ہیں، انہوں نے پاکستان پر اربوں ڈالرز کی امداد اور نرم شرائط کے قرضے نچھاور کر دیے۔تاہم اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کہیں پاکستان کو اس امداد کے بدلے بھاری قیمت نہ چکانا پڑے۔ اس حوالے سے اب وزیراعظم عمران خان کے ایک بیان نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے خود اعتراف کیا ہے کہ دوست ممالک سے امداد اور قرضے مفت میں نہیں ملے۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ لیکن جو بھی ہو جائے، اس مرتبہ پاکستان کرائے کی بندوق نہیں بنے گا۔ اس حوالے سے اب بحث جاری ہے کہ پاکستان کو کن شرائط پر چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے قرضے دیے ہیں۔ حکومت کو اس حوالے سے وضاحت کرنی چاہیئے۔

یہ بھی دیکھیں

پہلے تولو پھر بولو۔۔۔عمران خان کو یہ مشورہ کیوں اور کس نے دیا؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رکن قو می اسمبلی خرم دستگیر نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *