Wednesday , January 16 2019
ہوم > انٹرنیشنل > ’’ انکے ہاتھ کانپ رہے تھے اور۔۔۔‘‘ قادر خان نے زندگی کے آخری لمحات میں کیا کِیا؟ پاس بیٹھے بیٹے نے آنکھوں دیکھا حال بیان کر دیا

’’ انکے ہاتھ کانپ رہے تھے اور۔۔۔‘‘ قادر خان نے زندگی کے آخری لمحات میں کیا کِیا؟ پاس بیٹھے بیٹے نے آنکھوں دیکھا حال بیان کر دیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بولی وڈ کے لیجنڈ اداکار قادر خان کینیڈا میں طویل علالت کے بعد 81 برس کی عمر میں 31 دسمبر 2018 کو اس جہانِ فانی سے کوچ کرگئے، ان کی آخری رسومات کینیڈا میں ہی ادا کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق قادر خان نہ صرف ایک بہترین اداکار تھے بلکہ وہ

خدا ترس انسان بھی تھے، ان کے تینوں بیٹے اور چاہنے والے غم سے نڈھال ہیں۔لیجنڈ اداکار کی تدفین کے بعد جب ان کے بیٹے سرفراز اپنے والد کے آخری لمحات کے بارے میں بتا رہے تھے تو وہ اس دوران رو پڑے۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے چاہنے والوں سے اتنا پیار کرتے تھے کہ ہم تین بھائیوں اور آپ لوگوں میں کوئی فرق نہیں سمجھتے تھے، وہ ہم سے کہتے تھے کہ
جس دن ہم نے خیال نہیں رکھا تو آپ لوگوں میں سے کوئی ان کا خیال رکھ لے گا۔جنازے میں شریک لوگوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے کتنے لوگوں نے تو ان سے ملاقات بھی نہیں کی ہے، یہ ہے اصل دولت جو وہ لے کر گئے۔انہوں نے کہا کہ اب ہمارے لئے یہی ہے کہ اگر ان کی عزت بڑھا نہ سکے تو کم سے کم گرا نہ دیں، میرے والد صاحب بہت امیر اور بہت پیسے والے آدمی تھے مگر اصل میں وہ ایک فقیر کی طرح تھے۔ ان کو دنیا کی زیادہ چیزوں کا شوق نہیں تھا، ہم میں سے کافی لوگ بھارتی 100 روپے میں جی نہیں سکتے مگر وہ تین وقت کا کھانا بھی کھا سکتے تھے وہ ایسے

آدمی تھے۔سرفراز نے مزید کہا کہ وہ میرے والد تھے، میرے استاد تھے، میں ان سے سیکھتا تھا، وہ سب کو لے کر چلتے تھے۔ وہ کہتے تھے کہ بیٹا زندگی میں بِرج کی طرح چلنا، وہ حق سمجھ کر سب کے ساتھ رہتے تھے، اگر کوئی صحیح کام نہ کرے تو وہ اپنی اولاد کی طرح حق سمجھ کر مارتے بھی تھے، سکھاتے بھی تھے، اسی لئے آج سب رو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آج ڈیوڈ دھون، شکتی کپور، ارونا ایرانی اور گووندا کا فون آیا وہ سب رو رہے تھے، میرے والد صاحب تھے ہی اتنی محبت کرنے والے، وہ کسی پر بوجھ نہیں بننا چاہتے تھے، بس وہ چلے گئے۔آخری لمحات کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ کچھ کہہ نہیں پاتے تھے، بس ان کے ہاتھ ہلتے تھے، میں ان کے چہرے کو چومتا تھا، جب ان کا وقت آگیا تو میں نے ان کی طرف گال کیا اور چومنے کو کہا، انہوں نے اپنے ہونٹ قریب کئے اور چومنے کی کوشش کررہے تھے لیکن نہیں چوم سکے۔یہ سب کچھ بتانے کے بعد سرفراز اپنے والد کی محبت اور یاد میں پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے، ویڈیو دیکھیں۔واضح رہے بولی وڈ کے لیجنڈ اداکار قادر خان نے 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کی جبکہ انہوں نے لاتعداد فلموں کے اسکرپٹس بھی لکھے۔

یہ بھی دیکھیں

”ہم ترکی کی معیشت کو تباہ کردیں گے اگر ۔۔۔ “ ٹرمپ نے رجب طیب اردگان کو بڑی دھمکی دے دی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ترکی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *