Wednesday , January 16 2019
ہوم > پاکستان > سیاسی سرگرمیاں شروع۔۔۔۔۔ مریم نواز نے پارٹی کمان سنبھالتے ہوئے کیا پیغام سوشل میڈیا پر شئیر کیا ؟ جانیے

سیاسی سرگرمیاں شروع۔۔۔۔۔ مریم نواز نے پارٹی کمان سنبھالتے ہوئے کیا پیغام سوشل میڈیا پر شئیر کیا ؟ جانیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سینئر صحافی مبشر زیدی کی والدی انتقال کر گئیں ہیں جس پر سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے
آپ کی والدہ کے انتقال کے بارے میں سن کر بہت زیادہ افسوس ہوا ۔ ان کاکہناتھا کہ لفظ کبھی بھی اس دل کو آرام نہیں پہنچا سکتے جو ماں کے بچھڑنے پر غمزدہ ہو ، یہ غم پوری زندگی کیلئے ہے ، اللہ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔یاد رہے کہ مریم نوازشریف جس وقت اپنے والد اور شوہر کے ساتھ اڈیالہ جیل میں قید تھیں تو اس وقت ان کی والدہ برطانیہ میں سخت بیماری کی حالت میں زیر علاج تھیں تاہم بیگم کلثوم نواز وہاں انتقال کر گئیں تھیں جس کے باعث وہ انہیں آج بھی اپنی والدہ کے ساتھ آخری لمحات نہ گزار پانے کا غم ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد اورسابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ جب جیل میں تھا تو بیگم کلثوم نوازکی طبعیت خراب ہونے پرجیل حکام کوکہا تھا کہ ٹیلی فون کروا دیں لیکن ٹیلی فون تک نہیں کروایا ، یہ صدمہ آج بھی ہے کہ آخری ایام میں ان سے بات تک نہیں کرسکا۔انہوں نے کہاکہ جو سلوک ہو رہا ہےباہرآ کر بتاؤں گا،مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی کاموں پر اختلاف کرنے والے آج تعریف کررہے ہیں،پتہ نہیں جیل میں کیسی بجلی آتی ہے،ہیٹر توگرم ہوتانہیں،پنجاب کی اہل حکومت کی جگہ نااہل حکومت نے لے لی جب کہ کے پی کے کی نااہل حکومت کو دوبارہ اہل قرار دیا گیا ۔

یہ بھی دیکھیں

پہلے تولو پھر بولو۔۔۔عمران خان کو یہ مشورہ کیوں اور کس نے دیا؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رکن قو می اسمبلی خرم دستگیر نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *