Wednesday , January 16 2019
ہوم > پاکستان > علیمہ خان کے معاملے پر پی ٹی آ ئی رہنماآگ بگولا۔۔۔۔کارروائی کرنے کے بجائے حیران کن بات کہہ دی

علیمہ خان کے معاملے پر پی ٹی آ ئی رہنماآگ بگولا۔۔۔۔کارروائی کرنے کے بجائے حیران کن بات کہہ دی

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان پر الزامات عائد ہو رہے ،اس لئے وہ اپنے معاملات کا خود ہی جواب دیں گی، آصف زرداری کے خلاف ناقابل تردید ثبوت ہیں،ان کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کررہے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور حکومت نے اگرکسی سے مددمانگی ہے تو وہ پاکستان کی بہتری کیلئے ہی ہوگی، کرپشن کیسز سے کوئی تعلق نہیں، ہمارا کام کرپشن کے معاملات کو سامنے لانا ہے، سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا قبول کریں گے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی بہن کے لئے الگ معیار ہے،وزیر اعظم کی بہن کے لئے الگ ہے۔وزیر جیل خانہ جات سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ تحریک انصاف پر پھٹ پڑے ،انہوں نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں چیف جسٹس نے واضح احکام دیئے ہیں مگر توہین عدالت ہورہی ہے ،علیمہ خان کے 18 اکاؤنٹ کا بھی نوٹس لیا جائے۔رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا کہ نہ کاروبار نہ محنت مزدوری،ماجرا کیا ہے، لوگ غریبوں کے علاج کے لیے پیسے دیتے تھے املاک خریدنے کے لیے نہیں۔علیمہ خان کی امریکا میں جائیداد کا انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے جے آئی ٹی سے عمران خان اورعلیمہ خان کے خلاف تحقیقات کرنے اورعلیمہ خان کا نام ای سی ایل میں ڈلنے کا مطالبہ کر دیا۔

یہ بھی دیکھیں

پہلے تولو پھر بولو۔۔۔عمران خان کو یہ مشورہ کیوں اور کس نے دیا؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رکن قو می اسمبلی خرم دستگیر نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *