Wednesday , January 16 2019
ہوم > پاکستان > شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ کتنےغیر ملکی دورے کیے؟ رپورٹ نے (ن) لیگ سیاست کا سب کٹھا چٹھا کھول کر رکھ دیا

شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ کتنےغیر ملکی دورے کیے؟ رپورٹ نے (ن) لیگ سیاست کا سب کٹھا چٹھا کھول کر رکھ دیا

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے غیر ملکی دوروں اور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر لاگت کی تفصیلات پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی گئیں ۔ رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے جون 2013ء سے مئی 2018ء تک 40 غیر ملکی دورے کیے ،انہوں نے غیر ملکی دوروں
کے تمام اخراجات اپنے ذاتی جیب سے ادا کیے ۔تاہم وزیراعلیٰ کے ہمراہ جانے والے سرکاری افسران کے اخراجات حکومت نے ادا کیے ۔اورنج ٹرین سے متعلق پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق منصوبے کے لیے 1ہزار 65کنال رقبہ اراضی ایکوائر کی گئی اور منصوبے پر اب تک 1ارب 22کروڑ ڈالر کی رقم خرچ ہوچکی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کی تعمیر کے دوران 14انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں جن کے لواحقین کو فی کس 21لاکھ 78ہزار روپے ادا کیے گئے ہیں۔ اورنج لائن ٹرین منصوبہ 30جولائی 2019ء تک مکمل ہوجائے گا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علیمہ باجی وزیراعظم عمران خان کی بے نامی دارہیں ،کن ذرائع سے اربوں کی جائیداد خریدی گئی ۔مریم اورنگزیب کا وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر کہناتھا کہ علیمہ باجی کے ذرائع تحریک انصاف کے جعلی اکاؤنٹس ہیں ،علیمہ باجی نے پارٹی فنڈزسے اربوں کی جائیداد خریدی ۔انہوں نے کہا کہ فوادچودھری آئیں بائیں شاہیں نہ کریں،چوری کاجواب دیں،وفاقی وزیر بتائیں ،مریم نواز کتنی باروزیراعظم رہیں ؟واضح رہے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب کے ٹویٹ پرردعمل میں کہا کہ اِن لوگوں نے زندگی میں خود کوئی ٹکے کی بھلائی کا کام نہیں کیا، اپنی مرحوم سیاست کو زندہ کرنے کیلئے شوکت خانم اور نمل کو متنازع نہ بنائیں، علیمہ خان کبھی ملک کی وزیراعظم نہیں رہیں، تمام جائیداد انہوں نے خود ڈیکلیئر کی ہیں جبکہ اپوزیشن کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پہلے تولو پھر بولو۔۔۔عمران خان کو یہ مشورہ کیوں اور کس نے دیا؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رکن قو می اسمبلی خرم دستگیر نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *