Wednesday , January 16 2019
ہوم > کھیل > کرکٹرزاپنی بیگمات کو میدانوں سے دوررکھیں کیونکہ ۔۔۔۔ وزیر کھیل کے بیان نے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا

کرکٹرزاپنی بیگمات کو میدانوں سے دوررکھیں کیونکہ ۔۔۔۔ وزیر کھیل کے بیان نے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سری لنکن وزیر کھیل نے کرکٹرز کو بیگمات میدانوں سے دور رکھنے کا مشورہ دے دیا۔حال ہی میں لسیتھ مالنگا کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر تھشارا پریرا پر ٹیم میں جگہ بچانے کیلیے ہاتھ پیر مارنے کا الزام عائد کیا، جواب میں آل راؤنڈر کی بیگم نے بھی محاذ کھول
لیا،اس جگ ہنسائی پر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے نوٹس لیا۔اب وزیر کھیل ہیرن فرنانڈو نے کہاکہ بیگمات کی سوشل میڈیا پر جھڑپوں سے مسائل پیدا ہوئے ہیں، یہ صورتحال شرمناک تھی، میں کرکٹرز سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنی بیویوں کو کرکٹ کے میدانوں سے دور رکھیں اور توجہ کھیل پر دیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ) بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ واضح کیا کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد کسی بھی T20 لیگ میں حصہ نہیں لیں گے، کرکٹ میں ان کا مکمل طور پر اختتام ہو چکا ہوگا، وہ دوبارہ بلاّ نہیں اٹھائیں گے اور با لکل سین سے غائب ہو جائیں گے۔ویرات کوہلی کا شمار کرکٹ کےتینوں فارمیٹس میں بہترین بیٹسمین میں ہو تا ہے، 30 سالہ بلّے باز اپنی کارکردگی میں بہترین ثابت ہوئے ہیں مگر ایک دن آئے گا جب کوہلی کو بھی کرکٹ کو خدا حافظ کہنا پڑا گا۔کئی سابق کرکٹرز ایسے ہیں جنہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد T20 لیگ میں حصہّ لیا مگر کوہلی کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ۔ویرات کوہلی نے یہ بھی کہا کہ’ مجھے نہیں معلوم ، ہو سکتا ہے میرا ارادہ مستقبل میں جا کے بدل جائے مگر ایمانداری کی بات یہ ہے فی الحال میں نے ایسا کچھ نہیں سوچ رکھا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے پچھلے پانچ سالوں میں اتنی کرکٹ کھیل لی کہ میں نہیں سمجھتا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد میں کبھی بلّا بھی اٹھاؤں گا۔

یہ بھی دیکھیں

میں لاہور آ رہا ہوں۔۔۔“ اے بی ڈویلیئرز کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز نے جنوبی افریقہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *