Wednesday , January 16 2019
ہوم > پاکستان > وہی ہوا جس کا ڈر تھا ، بزرگ شہری پر مقدمہ درج کروانا خاتون ڈی پی او کو مہنگا پڑگیا

وہی ہوا جس کا ڈر تھا ، بزرگ شہری پر مقدمہ درج کروانا خاتون ڈی پی او کو مہنگا پڑگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)خاتون ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کی جانب سے 90 سالہ شہری پر مقدمہ درج کروانے والے معاملے کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لے لیاہے اور انکوائری کا حکم جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا
حکم دیا اور آر پی او ساہیوال سے معاملے پر رپورٹ طلب کر لی ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈی پی او عارفوالا ماریہ محمودکھلی کچہری میں تاجروں کے مسائل سن رہی تھی اس دوران 90 سالہ شخص نے پیار سے ڈی پی او کے سر پر ہاتھ پھیرا تووہ غصے میں آ گئیں اور بزرگ شخص کا گریبان پکڑتے ہوئے کہا کہ آپ نے میرے سر پر ہاتھ کیوں پھیرا،ڈی پی او نےبزرگ شخص کیخلاف مقدمہ کرکے حوالات میں بند کرا دیا جس پر تاجروں نے ڈی پی او کیخلاف شدید احتجاج کیا اور سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی۔احتجاج کی خبر ملنے پر ڈی پی او نے بزرگ شخص کو رات گئے چھوڑ دیا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق امریکی ائیر ٹریفک کنٹرول ایسوسی ایشن نے ملکی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر حکام کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر مقدمے میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شٹ ڈاؤن کے سبب تنخواہیں نہیں دی جارہیں اور تنخواہ کے بغیرکوئی ملازم کام کرنے کو تیارنہیں جب کہ کمپنی کے ملازمین کا کہنا ہے کہ مطلوبہ معاوضے دیے بغیر سخت محنت کروائی جارہی ہے۔یاد رہے کہ امریکہ میں جاری جزوی شٹ ڈاؤن 22 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے اور آٹھ لاکھ سے زائد لوگوں کو تنخواہیں نہیں مل سکی ہیں۔ شٹ ڈاو¿ن کے سبب لاکھوں افراد کو جزوی طور پر گھر بھیج دیا گیا ہے اور ہزاروں افراد بلامعاوضہ کام کرنے پر مجبور ہیں۔امریکی صدر کی جانب سے میکسیکو کے ساتھ سرحدی دیوار کی تعمیر کیلئے رقم پر باربار اصرار کیا جارہا ہے اور انہوں نے کہہ رکھا ہے کہ رقوم کی منظوری نہ ہونے تک وہ شٹ ڈاؤن کو مہینوں بلکہ سالوں تک بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے امریکہ میں چاہتا ہوں کانگریس اپنا کام کرے، شٹ ڈاؤن ختم کرنے میں کانگریس کی ناکامی کی صورت ایمرجنسی لگاوں گا اور میرے پاس ایمرجنسی لگانے کا پورا حق ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پہلے تولو پھر بولو۔۔۔عمران خان کو یہ مشورہ کیوں اور کس نے دیا؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رکن قو می اسمبلی خرم دستگیر نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *