Wednesday , January 16 2019
ہوم > پاکستان > اس کو نوکری سے نکال کر مجھے رکھو ۔۔۔۔ شہباز شریف کو ٹف ٹائم دینے کیلئے شیخ رشید نے عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا

اس کو نوکری سے نکال کر مجھے رکھو ۔۔۔۔ شہباز شریف کو ٹف ٹائم دینے کیلئے شیخ رشید نے عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلے 15 ٹرینوں کا کہا تھا لیکن رواں سال 20 نئی ٹرینیں چلائیں گے بڑا اعلان کر رہا ہوں، ٹرینوں میں کرایوں کی 3 کیٹگریز بنانے جا رہے ہیں،پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی سے پی ٹی آئی کے رکن کو نکال کر
مجھے شامل کیاجائے، دودھ کی رکھوالی پر بلے کو نہیں بٹھایاجاسکتا، شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی کی سربراہی دینے کے خلاف سپریم کورٹ جارہا ہوں، پیر کو اس سلسلے میں وزیر اعظم سے ملاقات کروں گا، میں مسلم لیگ (ن)کے معاملات کا آڈٹ کروں گا، میں ایک علیحدہ سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتا ہوں، پی ٹی آئی کوجوابدہ نہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روہڑی میں سندھی ثقافت کے مطابق نیا ریلوے اسٹیشن بنا رہے ہیں، روہڑی ریلوے اسٹیشن میں 200 نئی دکانیں بنانے جا رہے ہیں۔ ہماری تمام نئی ٹرینیں کمائی میں چل رہی ہیں۔وزیر ریلوے نے کہا کہ 24 گھنٹے ٹکٹنگ کی سہولت کا بھی مثبت ردعمل آیا ہے، 24 گھنٹے ٹکٹنگ کی وجہ سے ایک ماہ میں 39 ہزار ٹکٹوں کا فائدہ ہوا، جو افسر کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا، کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیشنوں پر 15 دنوں میں پولیس ٹکٹ چیک کیا کرے گی، پہلے 15 ٹرینوں کا کہا تھا لیکن اب چھلانگ لگا کر 20 کا کہتا ہوں، رواں سال 20 نئی ٹرینیں چلائیں گے بڑا اعلان کر رہا ہوں۔ اس کے علاوہ اب ہماری گنجائش نہیں اور نہ مسافروں کی گنجائش ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ جو شخص 3 ماہ پہلے ٹکٹ لے اس کو ایک فیصد رعایت بھی دے سکتے ہیں، 2 نئی فریٹ ٹرینیں کل سے چلانے جا رہے ہیں۔ مارچ تک 2 مزید ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ وی آئی پی ٹرین شروع کرنے جا رہے ہیں جس کے مزید کرائے بڑھائیں گے، وی آئی پی ٹرین میں فائیو اسٹار سہولتیں فراہم کریں گے۔ ٹرینوں میں کرایوں کی 3 کیٹگریز بنانے جا رہے ہیں، کسی کو مجبور نہیں کریں گے ہر شخص اپنی کیٹگری خود منتخب کرے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ رواں سال پاکستان کی ترقی کا سال ہے، عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا، چیئرمین پی اے سی سے متعلق شہباز شریف کے خلاف عمران خان کو خط لکھ رہا ہوں، عمران خان سے درخواست کروں گا مجھے بھی پی اے سی میں شامل کیا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

پہلے تولو پھر بولو۔۔۔عمران خان کو یہ مشورہ کیوں اور کس نے دیا؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رکن قو می اسمبلی خرم دستگیر نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *