Wednesday , January 16 2019
ہوم > پاکستان > اگریہ ایک کام ہو جائے تو عمران خان کی ایمانداری کا میک اپ اتر جائے گا،ن لیگ کا چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے قبل بڑا مطالبہ کر دیا

اگریہ ایک کام ہو جائے تو عمران خان کی ایمانداری کا میک اپ اتر جائے گا،ن لیگ کا چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے قبل بڑا مطالبہ کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن نے2010ء کے سیلاب فنڈ کی تحقیقات کیلئے جےآئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔ ن لیگ کے سینئر رہنماء احسن اقبال نے کہا کہ چیف جسٹس اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل سیلاب فنڈ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائیں،عمران خان کی ایمانداری کا میک اپ اتر چکا، عمران خان نے قوم
کے چندے کے پیسے میں فراڈ کیا، حکومت قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔انہوں نے آج کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کودل کا عارضہ ہے۔ ان کے ذاتی معالج کوچیک اپ کی اجازت نہیں دی گئی۔ حکومت ہٹلر کے زمانے کی یادیں تازہ کر رہی ہے۔ ہماری حب الوطنی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کی ایمانداری کا میک اپ اتر چکا ہے۔عمران خان نے قوم کے چندے کے پیسے میں بھی دھوکا کیا ہے۔حکومت قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل 2010ء کے سیلاب فنڈ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں نہیں چاہتیں تھیں کہ سی پیک آگے بڑھے۔ سرمایہ کار یا تو چلا گیا ہے یا انڈر گراؤنڈ جا چکا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث 5 سے 7 لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی کسی پاکستانی سے چندا نہیں مانگا۔ ڈیم کے نام پر 13 ارب کے اشتہار لگا کرصرف 9 ارب اکٹھے ہوئے ہیں۔ واضح رہے آج ن لیگ کے کارکنان نے سابق وزیراعظم اور قائد ن لیگ نوازشریف سے اظہار یکجہتی کے لیے کوٹ لکھپت جیل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ کارکنان نے نوازشریف کی تصاویر والے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر نوازشریف کے حق میں نعرے درج تھے۔ کارکنان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کیخلاف سیاسی انتقام بند کیا جائے اور انہیں فوری رہا کیا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

پہلے تولو پھر بولو۔۔۔عمران خان کو یہ مشورہ کیوں اور کس نے دیا؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رکن قو می اسمبلی خرم دستگیر نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *