Monday , March 25 2019
ہوم > پاکستان > عمران خان کی مشکلات میں اضافہ ۔۔۔۔ (ق) لیگ کے بعد ایک اور اتحادی جماعت نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا

عمران خان کی مشکلات میں اضافہ ۔۔۔۔ (ق) لیگ کے بعد ایک اور اتحادی جماعت نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی مشکلات میں دن با دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، پہلے حکومت کی اہم اتحادی جماعت ق لیگ اور پی ٹی آئی میں اختلافات کھل کر سامنے آئے جس حل کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت اہم حکومتی شخصیات متحرک ہو گئیں ہیں، تاہم اب حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوام پارٹی نے حکومت سے ایک اور وزارت مانگ لی ہے ، اس حوالے سے بلوچستان عوامی پارٹی کا کہنا ہے کہ صوبے بوچستان میں تھریک انصاف کی جانب سے 7 سیٹوں میں سے 5 سیٹوں پر وزارتیں دی گئیں، جبککہ وفاق میں بلوچستان عوام پارٹی کو صرف ایک پارٹی دی گئی جو کہ ناکافی ہے اس لیے تحریک انصاف وفاق میں بلوچستان عوامی پارٹی کو ایک اور نشست دے ۔اس حوالے سے بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ اپنے مطالبات اور تحفظات کو کچھ روز میں حکومتی جماعت کے سامنے رکھے گی ، اور آئندہ حکومت کے ساتھ چلنا ہے یا نہیں ، اس حوالے سے تمام معاملات طے کرے گی ۔.خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت کی اہم ترین اتحادی جماعت اور ق لیگ کے درمیان اختلافات اس وقت سامنے آئے تھے جب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے یہ بیان دیا تھا کہ کہ ق لیگ میں بھی فاروڈ بلاک بنتا دکھائی دے رہا ہے، اس پر وفاقی وزیر کی جانب سے وضاحت بھی دی گئی کہ انکی زبان پھسلنے کی وجہ سے یہ بات کہی گئی ہے جبکہ وہ ن لیگ کے بارے میں بات کرنا چاہ رہے تھے، وفاقی وزیر کے بیاان کے بعد ق لیگ اور تحریک انصاف میں دوریاں پیدا ہونا شروع ہوئیں تھی۔

یہ بھی دیکھیں

شریف اور زر والے تو نیب کے سامنے پیش ہوگئے ۔۔ مگر کل ملک کی کون سی اہم ترین شخصیت نیب میں پیش ہونے والی ہے ؟ اور اس پر کیا الزامات ہیں؟ بڑی خبر

کراچی(ویب ڈیسک) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے معاملے میں وزیراعلیٰ سندھ نے نیب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *