Friday , March 22 2019
ہوم > پاکستان > ’’ شہباز شریف کی وجہ سے میں آج اس مقام پر ہوں کیونکہ۔۔۔۔‘‘ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ کام کرتے ہوئے کیا محسوس ہوتا تھا ؟ خاتون لیگی رہنماء نے ناقابل یقین انکشاف کردیا

’’ شہباز شریف کی وجہ سے میں آج اس مقام پر ہوں کیونکہ۔۔۔۔‘‘ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ کام کرتے ہوئے کیا محسوس ہوتا تھا ؟ خاتون لیگی رہنماء نے ناقابل یقین انکشاف کردیا

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خاتون رہنمائ مائزہ حمید گجر ہر جگہ سابق حکمران جماعت کے دفاع کے لیے متحریک دکھائی دیتی ہیں، لیکن وہ سیاست میں اتنی جلدی کیسے اونچے مقام پہر پہنچی پہلی مرتبہ مائزہ حمید گجر نے حقیقت دنیا کو بتا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مائزہ حمید گجر کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بہت سخت رویے کے مالک ہیں، انکے ساتھ جب کام کرنا شروع کرتے تھے تو ہاتھ پاؤں پھول جاتے تھے، وہ کہتے تھے کہ تم نہ مرد ہو اور نہ ہی خاتون ، تم صرف ایک سیاستدان ہو ، سب سے زیادہ پارٹی میں میری جگہ اس لیے بنی کیونکہ خوش قسمتی سے جنوبی پنجاب میں خواتین کام کے لیے باہر نکلنا پسند نہیں کرتی تھیں، اور سب سے زیادہ اچھی بات جو مجھے لگی وہ یہ تھی کہ لاہور میں جب ایک عورت نے گھر سے باہر قدم رکھنا ہو تو چھچھورا پن اور خواتین کو ہارسگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن جب میں رحیم یار خان میں تھی تو میں ہر سڑک پر گھومی ہوں، ہر جگہ گئی ہوں، ہر قسم کے افراد سے میرا سامنا ہوا ہے ، میرے بیک گراؤنڈ کی وجہ سے نہیں، بے نظیر بھٹو بھی جب لوگوں سے ملنے کے لیے نکلتی تھیں تو انکو بھی بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہوگا، لیکن مجھے لوگوں میں پہنچ کر یہ احساس ہوا کہ لوگ آپ کے بیک گراؤنڈ کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لیے عزت دیتے ہیں کیونکہ وہ جانتے کہ آپ ان کی خاطر باہر نکلی ہیں، آپ انکے دکھ سکھ میں انکا حصہ بنتے ہیں، انکے پاس ہوتے ہیں.

یہ بھی دیکھیں

جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے، آنے والے دنوں میں کیا کچھ ہو سکتا ہے، وزیراعظم نے قوم کو خبردار کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے، وزیراعظم نے قوم کو خبردار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *