Monday , March 25 2019
ہوم > پاکستان > پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل : خواجہ برادران کیلئے خوشخبری۔۔۔ عدالت نے بڑا سرپرائز دے دیا

پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل : خواجہ برادران کیلئے خوشخبری۔۔۔ عدالت نے بڑا سرپرائز دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں خواجہ برادران کا مزید 7 روز کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 26 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ بینک اکاؤنٹس سے
متعلق تفتیش مکمل کرنے کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ خواجہ برادران کے وکیل نے نیب کے مؤقف کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک تفتتیش میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی،پیراگون سے خواجہ برادران کا کوئی تعلق نہیں،جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں،نیب کے پاس خواجہ سعد کا کوئی اکاونٹ نہیں ،جس کی تفتیش کرنی ہو۔وکیل خواجہ برادران نے کہا کہ پیراگون سمیت جو بھی لین دین ہوئی اس کا رکارڈ موجود ہے۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد نیب کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو تھوڑی دیر بعد سناتے ہوئے نیب کی استدعا منظور کرلی۔خواجہ برادران کی آج جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے چوتھی پیشی تھی، گرفتاری کے بعد سے اب تک دونوں بھائی 38 دن کا جسمانی ریمانڈ کاٹ چکے ہیں۔ لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفت گومیں خواجہ سلمان نےکہا کہحکومت کی نااہلی سامنے آگئی ،بڑے بڑے وعدے پورے نہیں کیے جارہے، پی ٹی آئی کی حکومت کی حقیقت پانچ ماہ میں ہی سامنےآگئی ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اکٹھا ہونا خوش آئند ہے، اپوزیشن جتنی مضبوط ہو گی حکومت پر اتنا ہی دباؤ پڑےگااور کام کرےگی ،عمران خان صرف انتقام کی سیاست کر رہے ہیں، ان کا اپنے مخالفین کو گرفتار کرانے پر زور ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

شریف اور زر والے تو نیب کے سامنے پیش ہوگئے ۔۔ مگر کل ملک کی کون سی اہم ترین شخصیت نیب میں پیش ہونے والی ہے ؟ اور اس پر کیا الزامات ہیں؟ بڑی خبر

کراچی(ویب ڈیسک) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے معاملے میں وزیراعلیٰ سندھ نے نیب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *