Monday , March 25 2019
ہوم > پاکستان > اسے کہتے ہیں تبدیلی: پی ٹی آئی حکومت نے نئی تاریخ رقم کر دی

اسے کہتے ہیں تبدیلی: پی ٹی آئی حکومت نے نئی تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تاریخ رقم کر دی۔پی ایس او،پی ایل ایل،ایل این جی کے کارگو لنگر انداز ہوگئے۔2 جہاز بیک وقت لنگر انداز ہونے سے تاریخ رقم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں گیس کی قلت سے نمٹنے کے لیے ایل این جی گیس لے کردو بحری جہاز
کراچی کی بندرگاہ (پورٹ قاسم) پر لنگرانداز ہوگئے،وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ٹوئیٹ کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی ٹیم کو اس کامیابی پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورٹ قاسم پر تاریخ رقم ہوئی، ملکی تاریخ میں پہلی بار ایل این جی لیے دوجہاز بیک وقت یہاں لنگر انداز ہوئے ہیں۔علی حیدر زیدی نے کہا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی پہلی مرتبہ رات کے وقت بھی نیویگیشن کا آغاز کرنے جارہی ہے، یہ عمل دو ہفتوں میں شروع کردیا جائے گا جس کے بعد بندرگاہ پر بڑے چیلنج سے کامیابی سے نمٹ سکیں گے۔سوئی ناردرن گیس پائپ لمیٹڈ حکام نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس او،پی ایل ایل،ایل این جی کے کارگولنگر انداز ہوگئے۔ 2گارگوکےبیک وقت لنگر انداز ہونے سے تاریخ رقم ہوئی۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ایل این جی کی سپلائی رات گئےایس این جی پی ایل کوشروع ہوجائےگی۔

یہ بھی دیکھیں

شریف اور زر والے تو نیب کے سامنے پیش ہوگئے ۔۔ مگر کل ملک کی کون سی اہم ترین شخصیت نیب میں پیش ہونے والی ہے ؟ اور اس پر کیا الزامات ہیں؟ بڑی خبر

کراچی(ویب ڈیسک) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے معاملے میں وزیراعلیٰ سندھ نے نیب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *