Friday , March 22 2019
ہوم > پاکستان > بیرون ملک سے پاکستانی اب کتنے موبائل فونز لا سکیں گے؟ ایزی لوڈ پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟منی بجٹ کیلئے بڑے فیصلے کر لئے گئے

بیرون ملک سے پاکستانی اب کتنے موبائل فونز لا سکیں گے؟ ایزی لوڈ پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟منی بجٹ کیلئے بڑے فیصلے کر لئے گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)23جنوری کو پیش کئے جانے والے منی بجٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے سگریٹ اور موبائل فون سمیت درآمدی اشیا مہنگی کرنے کا امکان۔نجی ٹی وی کے تنخواہ دار ملازمین کیلیے قابل ٹیکس آمدنی کی حد کم کرکے 6سے 8لاکھ روپے سالانہ کرنے،جی ایس ٹی کی اسٹینڈرڈشرح سترہ
سے بڑھا کر 18فیصد کرنے،نان فائلرز کو زائد ٹیکس کی ادئیگی پرگاڑیاں و جائیدادخریدنے کی اجازت دینے اور فائلرز کے لیے بینک ٹرانزیکشن پر عائد0.3فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ اسٹاک ایکسچینج میں شئیرزکی خریدوفروخت پر عائد0.2فیصد ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے گفٹ،موبائل فون کارڈز پر 4سے 5فیصد تک فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کیے جانے، پرسنل بیگج ٹرانسفر آف ریذیڈنس کے تحت پرانی گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 10 سے20 فیصد اضافہ کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں کو بغیر ڈیوٹی،ٹیکسوں کے 2موبائل فون لانے کی اجازت دینے اور موبائل فونز پر عائد ڈیوٹی کی شرح میں 70سے 80فیصد تک اضافہ کرنے سمیت دیگر ریونیو اقدامات اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی دیکھیں

جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے، آنے والے دنوں میں کیا کچھ ہو سکتا ہے، وزیراعظم نے قوم کو خبردار کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے، وزیراعظم نے قوم کو خبردار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *