Wednesday , March 20 2019
ہوم > پاکستان > عثمان بزدار اور محمود خان کی چھٹی۔۔۔ کپتان نے نئی ٹیم لانے کی ٹھان لی

عثمان بزدار اور محمود خان کی چھٹی۔۔۔ کپتان نے نئی ٹیم لانے کی ٹھان لی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ اس سال کے مڈ تک عثمان بزدار پنجاب کے وزیر اعلیٰ نہیں ہونگے اور محمود خان کے پی میں وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے۔جیونیوز کے پروگرام ”کیسا ہوگانیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت دنیا اور
پاکستانیوں کی نظروں میں بھی نا اہل ثابت ہوچکی ہے ، ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے ، حکومت کی کوئی اقتصادی سمت نہیں ہے اور بے یقینی ہے ، یہ پتہ بھی نہیں چل رہاہے کہ حکومت آئی ایم ایف کی طرف جائیگی یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر بھی چین موجودہ حکومت کے رویئے سے نالا ں نظر آتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کی طرف سے جو امداد مل رہی ہے وہ بھی مقصد پورا ہونے تک ہوگی ، یہ بات طے ہے کہ اس سال کے درمیان تک عثمان بزدار پنجاب کے وزیر اعلیٰ نہیں ہونگے ، محمود خان کے پی میں وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے اور سال کے آخر تک عمران خان پاکستان کے وزیراعظم رہتے ہوئے بھی نظر نہیں آتے ۔

یہ بھی دیکھیں

سخت لڑائی بھی تعلق ختم نہ کر سکی ۔۔۔ امیر ترین بھارتی شخصیت مکیش امبانی ہرماہ اپنے چھوٹے بھائی انیل امبانی کو کروڑوں روپے کا کیا تحفہ بھجواتے ہیں ؟ جان کرآپ بھائیوں کے پیارکی مثال دیں گے

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے امبانی بھائیوں کے جھگڑے میں ایک نیا رخ سامنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *